Inquilab Logo

ویڈال کےگول سے بارسلونافٹبال کلب کی لالیگا خطاب کی امیدبرقرار

Updated: July 13, 2020, 12:01 PM IST | Agency | Madrid

لیگ کے میچ میں ریئل ویلاڈولڈ سے جدوجہد کے بعد بارسلونا نے صفر۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ ویڈال نے ایک گول کیا

messi - Pic : INN
ویڈال ، لیونل میسی سے گلے ملتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

 بارسلونا فٹبال کلب اسپینش لیگ لالیگا میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کی کوشش کررہا ہے اور کم اسکور والے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سنیچر کی رات ہونے  والے میچ میں اس  نے آرترو ویڈال کے گول کی بدولت ریئل ویلاڈولولڈ صفر۔ ایک کے فرق سے شکست دے دی۔ 
 لالیگا کے ٹیبل میں اس وقت ریئل میڈرڈ فٹبال کلب ۳۵؍میچوں میں ۸۰؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرہے جبکہ بارسلونا فٹبال کلب  کے ۳۶؍ میچوں میں ۷۹؍ پوائنٹس ہیں۔ دونوں میں ایک پوائنٹ کا فرق ہے اور سیزن ختم ہونے کیلئے ابھی ۲؍میچ راؤنڈ باقی ہیں۔ دونوں کے مابین  خطاب کیلئے زبردست جنگ دیکھی جارہی ہے۔
 ویلا ڈولڈ کے خالی اسٹیڈ یم میں ہونے والے میچ کے ۱۵؍ویں منٹ میں لیونل میسی کے پاس پر ویڈال نے ایک اچھا گول کیا اور ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ اس گول کے بعد میچ میں کوئی گول نہ ہوسکا اور یہ میچ صفر۔ ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔ اس فتح کے ساتھ بارسلوناکو۳ ؍پوائنٹس ملے اور وہ دوسری پوزیشن پربرقرار ہے۔ 
 لالیگا کے میچ میں گول کرنے والے ویڈال نے کہاکہ ہم خطاب کیلئے اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں۔ اس کے بعد ریئل میڈرڈ کے میچوں پر بھی ہماری نظر ہے کہ ان کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وہ ہم پر کتنے منحصر ہیں اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے لیکن وہ بھی ہمارے میچ کو بغور دیکھ رہے ہوں گے۔ 
 خطاب کیلئے اب دونوں کلبوں کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے اور دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے ہر میچ کو جیتنے کیلئے پوری کوشش کررہی ہیں۔ ریئل میڈرڈ کو ۳؍میچ کھیلنے ہیں جبکہ بارسلونا کو ۲؍میچ کھیلنے ہیں ۔ اس وقت لالیگا میں خطاب کیلئے دلچسپ جنگ دیکھی جارہی ہے۔ 
 بارسلونا کے کوچ کیو کیو سیٹین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس وقت ہمارے  کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ حالانکہ وہ گول کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں اور اس سے اسکور کم ہورہا ہے لیکن اب ہمیں گول نہیں ۳۔۳؍پوائنٹس کی ضرورت ہے اور کھلاڑی اس کیلئے پوری جدوجہد کررہے ہیں۔ 
 انہو ںنےمزید کہا کہ روایتی حریف ریئل میڈرڈ پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کیونکہ وہ ٹاپ پر ہے اور اس  وقت وہ خطاب کو اپنے ہاتھوں سے گنوا نا نہیں چاہے گا۔ اس کے کھلاڑی بھی فتح کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوں گے۔ انہو ںنے کہاکہ اب دونوں ٹیم کیلئے فتح ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK