Inquilab Logo

ورسٹاپین کا تیز رفتاری کا مظاہرہ، چائنیز گراں پر قبضہ

Updated: April 22, 2024, 1:10 PM IST | Shanghai

پول پوزیشن سے شروعات کرنے والے ڈ چ ڈرائیور نے اس سیزن کی ۵؍ میں سے چوتھی ریس بھی جیت لی۔

25 points are awarded to a Formula One driver for winning a Grand Prix. Photo: INN.
۲۵؍؍پوائنٹس ایک گراں پر ی جیتنے پر فارمولاوَن ڈرائیور کو ملتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این۔

اتوارکو ہونے والی فارمولاوَن کاروں کی چائنیز گراں پری میں ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹاپین نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اس سیزن کی ۵؍ میں سے ۴؍ ریس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ چائنیز گراں پری میں ان کے بعد دوسرے نمبر پر برطانیہ کے ڈرائیور نورس رہے۔ تیسرے نمبر پر ورسٹاپین کے ساتھی ڈرائیور اور ریڈ بُل ٹیم کے دوسرے ڈرائیور پیریز رہے۔ 
اتوار کو پول پوزیشن سے شروعات کرنے والے میکس ورسٹاپین نے تیز رفتاری کا مظاہر ہ کیا اور اپنے حریفوں کو پیچھے کرتے گئے۔ ریڈ بُل ٹیم کے ڈچ ڈرائیور ایک پٹ اسٹاپ کے بعد صرف چند لیپس تک پریشان رہے۔ میکلارین کے لینڈو نورس دوسرے نمبر پر ورسٹاپین سے تقریباً ۱۴؍ سیکنڈ پیچھے تھے۔ ۸؍ویں بار وہ اپنےکریئر میں نمبر۲؍ پوزیشن پر رہے ہیں کیونکہ وہ اب بھی اپنی پہلی فتح کے خواہاں ہیں۔ ورسٹاپین کے ریڈ بل ٹیم کے ساتھی سرجیو پیریز تیسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے بھی اچھی رفتار کا مظاہرہ کیا اور تیسرے نمبرپر رہنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK