Inquilab Logo

وجیندر سنگھ مخالف مکے باز کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے تیار

Updated: March 19, 2021, 1:55 PM IST | Agency | Panaji

آج گوا میں ہندوستانی باکسر اور روس کے مکے باز آمنے سامنے ہوںگے

Vijender Singh.Picture:INN
وجیندر سنگھ ۔تصویر :آئی این این

  ہندوستان کے ناقابل شکست مکے بازاور اب باکسنگ لیجنڈ میں تبدیل ہوچکے وجیندر سنگھ اپنے روسی حریف آرتیوش لوپسن کیخلاف مقابلے کیلئے پوری طرح تیارہیں۔دونوں مکے بازوں نے گوامیں ۱۹؍مارچ کوہونے والے اپنے مقابلے کے لئے  جمعرات کو اپنی تیزی دکھائی۔ یہ تیزی اس مقابلے کے لئے دونوں کی پہلی کانفرنس میں نداردتھی۔ دونوں مکے بازجمعہ کو میجیسٹک پرائڈ کیسینو شپ کی چھت پر ہونے والے مقابلے کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ وجیندر نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا ’’میں رِنگ میں لوٹنے کےسلسلے میں کافی پُرجوش ہوں اور وزن نے مجھے کافی اعتماد دیا ہے کہ میں صحیح سمت طرف گامزن ہوں۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں سوچتا کہ حریف کون ہے۔ میں ناک آؤٹ کے لئے اترونگا اور اگر اس بار ایسا نہیں ہوپاتا ہے تومیں کوشش کروں گا کہ میرا پنچ کاؤنٹ ہو۔
 دوسری جانب وجیندر کا دبدبہ ختم کرنے کے لئے پوری طرح تیار دکھائی دے رہے لوپسن نےکہا ’’میں نے سخت محنت کی ہے اور مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے ۔ میری کوشش یہ رہے گی کہ میرے مکے زیادہ بولیں۔ ہم اب رِنگ میں دیکھیں گے کہ وجیندر کیا کرپانے کے اہل ہیں اور میں ان کا ناقابل شکست رہنے کے  سلسلہ کو ختم کرنے کے لئے تیار ہوں اور مجھے پورایقین ہے کہ ہندوستان اپنے ایک مکے باز ستارے کو زوال پذیر ہوتے ہوئے دیکھے گا۔سنگھ کے فتوحات کے سلسلے پر بریک لگانے کیلئے تیار ہوں۔

boxing Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK