Inquilab Logo

وجیندر سنگھ نے پیشہ ور خطاب جیتا

Updated: December 12, 2019, 9:43 PM IST | Dubai

ہندوستانی باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے۱۲؍ ویں دولت مشترکہ چمپئن گھانا کے چارلس اُڈامو کو مسلسل ۱۲؍ ویں کامیابی کے لئے شکست دی۔

(وجیندر سنگھ ( تصویر: جاگرن
(وجیندر سنگھ ( تصویر: جاگرن

 دُبئی : ہندوستانی باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے۱۲؍  ویں دولت مشترکہ چمپئن  گھانا کے چارلس اُڈامو کو مسلسل ۱۲؍ ویں کامیابی کے لئے شکست دی۔ اس کے ساتھ  ان کی ۴؍ سالہ ناقابل شکست مہم پیشہ ور سرکٹ میں جاری رہی۔۳۴؍سالہ اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والے وجیندر نے ڈبلیو بی او ایشیا پیسیفک اور اورینٹل سپر مڈل ویٹ خطاب اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے ۸؍راؤنڈ کے مقابلے میں اُڈامو کو شکست دی۔ وجیندر نے جیت کے بعد کہا کہ یہ ایک اچھا میچ ہے۔ چارلس اُڈامو ایک اچھے  باکسر ہیں لیکن میں پوری طرح سے تیار تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK