Inquilab Logo

وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کے نائب کپتان اجنکیارہانے کا دفاع کیا

Updated: December 07, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آؤٹ آف فارم نائب کپتان اجنکیا رہانے کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے کہا ہے کہ باہری دباؤ کی بنیاد پر رہانے کے مستقبل کے بارے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آؤٹ آف فارم نائب کپتان اجنکیا رہانے کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے کہا ہے کہ باہری دباؤ کی بنیاد پر رہانے کے مستقبل کے بارے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ہندوستان نے دمدارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پیر کو چوتھے دن کے پہلے سیشن میں۳۷۲؍ رن  کے بڑے فرق سے شکست دے کر۲؍ میچوں کی سیریزصفر۔۱؍ سے جیت لی۔   یہ ہندوستان کی گھر پر لگاتار۱۴؍ویں ٹیسٹ سیریزکامیابی ہے۔ تاہم اس سب کے درمیان ٹیم کے دو تجربہ کار بلے بازوں چتیشور پجارا اور رہانے کا خراب فارم تشویش کا باعث بن گیا ہے، خاص طور پر جب نئے کھلاڑی ٹیم میں آ رہے ہیں اور بڑی اننگز کھیل رہے ہیں۔ ایسے میں ان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔گزشتہ۱۶؍ ٹیسٹ میچوں میں رہانے کا اوسط گرکر۲۴ء۳۹؍پرآپہنچا ہے۔ اس دوران انہوں نے میلبورن میں ایک سنچری ضرور بنائی تھی لیکن اس بات کو بھی اب ایک سال ہو گیا ہے۔ کانپور ٹیسٹ میچ میں بالترتیب ۳۵؍رن اور ۴؍ رن  کی اننگز کھیلنے کے بعد ان کے کریئر کا اوسط بھی۴۰؍ پر  آگیا ہے۔  کانپور میں کوہلی کی غیر موجودگی میں الیون میں شامل شریس ایّر نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اور نصف سنچری بنائی۔ بات ہورہی تھی کہ شاید ممبئی میں جب کوہلی واپس آئیں گے تو مینک اگروال کو باہربیٹھنا پڑے گا لیکن رہانے کی ہیمسٹرنگ انجری نے کام آسان بنا دیا۔ اگروال نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور مشکل پچ پر۱۵۰؍رن  اور پھر۶۲؍ رن بنائے۔ کوچ راہل دراوڑ نے اسے خوشگوار سر درد قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور کوچ ان کے سامنے ایک چیلنج بہترین الیون کا انتخاب کرنا بھی ہے، خاص طور پر بیرون ملک ٹیسٹ میچوں میں، جہاں کچھ سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔اپنی ٹیسٹ کپتانی کے پہلے حصے میں مشکل اوربے رحم فیصلوں کیلئے جانے جانے والے وراٹ  نے ماضی میں پجارا اور رہانے کی کارکردگی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ آگے بھی ایساکریں گے۔  میں رہانے کے فارم کااندازہ نہیں لگاسکتا۔   وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اچھا کھیلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK