وراٹ کوہلی شاندار فارم میں ہیں۔ آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے افتتاحی میچ میں بھی وراٹ نے اپنی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 10:31 PM IST | Bengaluru
وراٹ کوہلی شاندار فارم میں ہیں۔ آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے افتتاحی میچ میں بھی وراٹ نے اپنی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
وراٹ کوہلی شاندار فارم میں ہیں۔ آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے افتتاحی میچ میں بھی وراٹ نے اپنی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وراٹ نے ۳۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۶۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز امباتی رائیڈو نے وراٹ کے اس پرفارمنس کی بھرپور تعریف کی۔
5️⃣0️⃣ Numero 6️⃣4️⃣ for the Chase Master in the #TATAIPL. 🐐 pic.twitter.com/8jZLrvlttj
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) March 28, 2026
وراٹ کی اس اننگز کو دیکھنے کے بعد امباتی نے انہیں ٹیسٹ فارمیٹ میں واپس آنے کی تجویز دی ہے۔ امباتی نے کوہلی کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بنانے کی بھی وکالت کی۔ ای ایس پی این کرک انفو پر رائیڈو نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ آئی پی ایل میں ان کا بہترین مظاہرہ ابھی آنا باقی ہے۔ جو ہم نے اب تک دیکھا ہے، وہ تو بس ایک ٹریلر ہے۔ فٹنیس کے معاملے میں انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اپنی جسمانی فٹنیس کے حوالے سے کبھی کوئی پریشانی ہوگی جیسے کہ گیند کھیلنے میں دیر ہونا یا میدان میں ان کی رفتار کم ہونا۔ ایک ہی چیز جو انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتی ہے، وہ ہے ان کی ذہنی حالت۔ مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کیریئر ابھی ختم ہونے کے قریب بھی ہے۔ وہ مزید ۵؍سال کھیل سکتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:انیت پڈا کی بہن ریت کو ’’دُھرندھر ۲‘‘ کو پروپیگنڈہ کہنا مہنگا پڑا
رائیڈو نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنی چاہیے۔ امید ہے کہ وہ کپتان کے طور پر واپس آئیں گے۔ میری نظر میں، ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں وہ اب تک کے بہترین ٹیسٹ کپتان رہے ہیں۔ کپتانی کا کردار ایک بار پھر کوہلی کے اندر کے ٹیسٹ کھلاڑی کو بہترین مظاہرہ کرنے کے لیے متحرک کرے گا۔ وہ جس طرح بیٹنگ کر رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے انہیں ضرور واپسی کرنی چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو یہ ہندوستان کرکٹ کے لیے بڑا نقصان ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سبالینکا نے میامی ٹائٹل جیت کر سن شائن ڈبل مکمل کر لیا
وراٹ کوہلی نے ۲۰۲۵ء میں انگلینڈ کے دورے سے قبل ٹیسٹ فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ کوہلی کے اچانک اس فیصلے نے دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ کوہلی ۱۲۳؍ ٹیسٹ کی ۲۱۰؍ اننگز میں ۳۰؍ سنچریوں کے ساتھ ۹۲۳۰؍ رنز بنا چکے ہیں۔