Inquilab Logo

آخری اووروں میں ہم نے ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا

Updated: October 30, 2020, 11:17 AM IST | Agency | Abu Dhabi

وراٹ کوہلی نے کہا کہ بنگلور کی ٹیم نے ۲۰؍رن کم بنائے۔ممبئی انڈینس کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹیم کی کارکردگی پرخوشی کا اطہار کرتے ہوئے سوریا کمار کی تعریف کی

Mumbai Indians players happily return to the pavilion after the victory over Bangalore.Picture :PTI
ممبئی انڈینس کے کھلاڑی بنگلور کے خلاف فتح کے بعد خوشی خوشی پویلین لوٹتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

ممبئی انڈینس کے خلاف   ۵؍ وکٹوں کی شکست کے لئے اننگز کے آخری ۵؍ اووروں میں ٹیم کی ناقص  بلے بازی کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ممبئی کے گیند بازوں نے عمدہ بولنگ کی اور ان کی ٹیم ۲۰؍رنوں سے پیچھے رہ گئی۔وراٹ نے  میچ کے بعد کہا کہ اننگز کے آخری ۵؍ اوور میں ہماری بیٹنگ بہت عجیب تھی۔ ہمارے  بلے باز کے شاٹس براہ راست فیلڈروں  کے پاس  جا رہے تھے ، میدان میں اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔ ممبئی کے گیندبازو ںنے بہتر لائین اور لینتھ کے ساتھ صحیح جگہ پر بولنگ کی اور ہمیں ۲۰؍رن پہلے روک دیا۔ کپتان نےاپنی ٹیم کے گیندبازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بولرزنے بہت عمدہ کوشش کی اور ہم ۱۷؍ویں اوور تک میچ میں موجود تھے لیکن اس کا انحصار کپتان کے فیصلوں اور حالات پر ہے کہ کب بولر سے بولنگ کرانا ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ ڈیل اسٹین اور کرس مورس کو ابتدائی اوورز جبکہ واشنگٹن سندر کو پاور پلے میں سوئنگ ملے گی ۔ ہمیں وہاں کچھ وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور ممبئی کے بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کی۔ وراٹ کوہلی نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے۔ کچھ ٹیمیں شروع میں بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں اور کچھ بعد میں اپنی کارکردگی میں بہتری لاتی ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں ، پوائنٹ ٹیبل میں کم اسکور کرنے والی ٹیمیں اب کافی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ جب کسی بھی ۲؍ ٹاپ ٹیموں کے مابین لڑائی ہوتی ہے تو مقابلہ سخت ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی ٹیم کو کم نہیں سمجھ سکتے۔ وراٹ نے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔ دفاعی چمپئن ممبئی نے میچ میں عمدہ فارم میں رہنے والے سوریا کمار یادو کی شاندار اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور کو ۵؍وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل۔۱۳؍کے پلے آف میں داخلہ  تقریباً یقینی کر  لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK