Inquilab Logo

سال ۲۰۲۰ءمیں آگے بڑھنا مقصد : کوہلی

Updated: January 21, 2020, 12:30 PM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ایک میچ گنوانے کے بعد آسٹریلیا سے اس سیریز کو جیت کر بہت مطمئن ہیں اور ۲۰۲۰ء میں ان کی ٹیم کا مقصد اور آگے بڑھنا ہے۔

وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

 بنگلور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ایک میچ گنوانے کے بعد آسٹریلیا سے اس سیریز کو جیت کر بہت مطمئن ہیں اور ۲۰۲۰ء میں ان کی ٹیم کا مقصد اور آگے بڑھنا ہے۔اس سال آسٹریلیا کی زمین پر آئي سي سي ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کا انعقاد ہوناہے اور وراٹ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم  خطاب کے غالب دعویداروں میں  ایک ہے۔ ہندوستان  نے اتوار کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ۷؍ وکٹ سے جیت اپنے نام کر سیریز کوایک۔۲؍ سے اپنے نام کر لیا، اسے پہلے میچ میں ۱۰؍وکٹوں سے شرمناک شکست کھانی پڑی تھی۔
 وراٹ اس سیریز میں مین آف دی میچ بنے۔ انہوں نے بنگلور میں۸۹؍ رن کی اننگز کھیلی جو آئی پی ایل کی ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کاگھریلو میدان بھی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے پاس بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ہمارے پاس اس میچ میں شکھر دھون نہیں تھے لیکن ہمیں اچھا آغاز ملا اور لوکیش راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد  گیند بہت ٹرن کر رہی تھی اس لئے حالت کافی مشكل ہو گئے تھے۔اس لئے ہم ٹکے رہ کر کھیلنا چاہتے تھے۔
 کپتان نے کہاکہ ہم گزشتہ۴۔۵؍ برس سے کھیل رہے ہیں۔ تجربہ  سے ہی مدد ملتی ہے۔ روہت کے ساتھ بلے بازی کرنے میں لطف آتا ہے۔ لیکن سب سے اہم یہ ہمارے لئے بڑی جیت ہے۔ ہم نیٹ پر کافی مشق کرتے ہیں۔ اگر آپ شارٹ بال سے نہیں گھبراتے  تو آپ ہمیشہ آگے بڑھ کر کھیلنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK