Inquilab Logo

’’میری نہ کبھی کوئی سیاسی خواہش تھی اور نہ ہی مستقبل میں ہو گی‘‘

Updated: September 08, 2023, 11:44 AM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے سابق جارح بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Virender Sehwag former player of Team India. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ۔ تصویر:آئی این این

 ٹیم انڈیا کے سابق تجربہ کار جارح بلے باز وریندر سہواگ نے بی سی سی آئی سے آئندہ ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی جرسیوں پر `’بھارت‘ کا نام دینے کا مطالبہ کرنے والی ’ایکس‘ پر اپنی سابقہ پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کی دلچسپی صرف بھارت میں ہے جو اس ملک کا اصل نام ہے۔
سہواگ نے کہا’’اگر میری کوئی سیاسی خواہش ہوتی تو میں گزشتہ ۲؍ لوک سبھا انتخابات میں دونوں پارٹیوں کا امیدوار بن چکا ہوتا۔ ہمارے ملک کو بھارت کہہ کر مخاطب کیا جانا چاہیے جبکہ اسے ایک سیاسی چیز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ میں کسی خاص سیاسی جماعت کا پرستار نہیں ہوں ۔ دونوں قومی جماعتوں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور نااہل بھی۔
 انہوں نے کہا’’میں ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ میری نہ کبھی کوئی سیاسی خواہش تھی اور نہ ہی مستقبل میں ہو گی۔ اگر کرنا تھا تو گراؤنڈ پر کامیابیاں کسی بھی پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کافی تھیں ۔ اپنے دل کی بات کرنا سیاسی عزائم سے مختلف ہے۔ میری دلچسپی صرف بھارت میں ہے۔
 سہواگ نے کہا کہ خود کو انڈیا کہنے والا یونائیٹیڈ اپوزیشن خود کو بھارت بھی کہہ سکتا ہے۔ بہت سے تخلیقی لوگ ہیں جو اس کے لئے موزوں مکمل فارم تجویز کر سکتے ہیں ۔ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کے نام سے ایک یاترا بھی نکالی تھی۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ بھارت کے لفظ سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں ۔ اگر بحیثیت قوم ہمیں بھارت کے نام سے مخاطب کیا جائے تو اس سے مجھے بے حد اطمینان اورتسلی ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK