Inquilab Logo

کرکٹ میں ۲۲؍ہزار رن بنانا معمولی کام نہیں ہے

Updated: December 04, 2020, 1:52 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے وراٹ کوہلی کے کارنامہ کو بے مثال قرار دیا

VVS Laxman .Picture :INN
وی وی ایس لکشمن۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں۲۲؍ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رن بنانے پر ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن  کا کہنا ہے کہ  انہیں ایسا محسوس ہوتاتھا ہے کہ وراٹ  کے لئے ایسے  ریکارڈ تک پہنچنا مشکل ہوگا۔وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے کے دوران تینوں فارمیٹس میں۲۲؍ہزارسے زیادہ رن بنانے کا اعزاز  حاصل کیا تھا جبکہ تیسرے میچ میں  اننگز کے دوران  ون ڈے میں سب سے تیز ۱۲؍ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے ماسٹربلاسٹر سچن تینڈولکر کا ریکارڈ بھی  توڑ دیا ۔ لکشمن نےاسٹار اسپورٹس کے شو ’کرکٹ کنیکٹیڈ‘  میں  سابق بلے باز گوتم گمبھیر  سے کہا ، ’’وراٹ نے جو کارنامہ انجام دیا وہ بے مثال ہے۔ میرے خیال سے وہ جس طرح ہر سیریز میں  کھیلتے ہیں اور اپنے فارم کو برقرار رکھتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔ ایک وقت میں نے محسوس کیا تھا کہ  وراٹ کے لئے یہ چیلنجنگ ہوگا اور کسی مرحلے میں آکر ان کی  توانائی کم ہوجائے گی  لیکن وراٹ کے میدان میں رہتے ہوئے ایک مرتبہ بھی ایسا نہیں لگا کہ ان کی طاقت کم ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا ’’اگر آپ ان کے ون ڈے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کئی سنچریاں بنائی ہیں ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر بہت دباؤ ہوتا ہے ، لیکن وہ دباؤ کو ہٹاکر   اپنی ذمہ داری سے کھیلتے ہیں اور یہی بات انہیں سب سے بہتر بناتی ہے۔ وارٹ نے اپنے کریئر میں۲۲؍ہزار  سے زیادہ رن بنائے ہیں جو اپنے آپ میں ایک خاص ریکارڈ ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK