Inquilab Logo

ویلز کے کپتان گیرتھ بیل نے بین الاقوامی اور کلب فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: January 13, 2023, 1:13 PM IST | London

۶۴؍سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کھیلنے والی ویلز ٹیم کے کپتان گیرتھ بیل نے کلب اور انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

Wales footballer Gareth Bale will no longer be seen playing on the field; Photo: INN
ویلز کے فٹبال کھلاڑی گیرتھ بیل اب میدان پر کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیںگے; تصویر:آئی این این

چوسٹھ سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کھیلنے والی ویلز ٹیم کے کپتان گیرتھ بیل نے کلب اور انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۳۳؍سالہ اسٹرائیکر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنےپوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا’’ `میں کلب اور بین الاقوامی فٹ بال سے فوری ریٹائر منٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا پسندیدہ کھیل کھیلنے کا خواب پورا ہوا۔ اس نے واقعی مجھے اپنی زندگی کے کچھ بہترین لمحات دیئے۔ ۱۷؍سیزن جن کو دہرانا ناممکن ہوگا۔ اس کے بعد اگلی مصروفیت کیا ہوگی؟ کوئ فرق نہیں پڑتا۔‘‘
  واضح رہے کہ گیرتھ بیل نے ویلز کے لئے ۲؍ یورپی چمپئن شپ جیتیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو یورو ۲۰۱۶ءکے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ لاس اینجلس کے فارورڈ اس سے قبل ساؤتھمپٹن، ٹوٹنہم اور  ریئل میڈرڈ کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ گزشتہ دنوںقطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ میں گیرتھ بیل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا تھا۔ ان کی ٹیم ویلز ۸۰؍منٹ تک ایک صفر سے پیچھے تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم ہار جائے گی لیکن بیل نے ۸۲؍ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔واضح رہے کہ گیرتھ بیل کی ٹیم فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ  میں ہی باہر ہو گئی تی۔ ٹیم نے صرف ایک گول کیا جو کیپٹن بیل نے خود کیا تھا۔ ویلز کی ٹیم نے امریکہ کے ساتھ ڈرا کھیلا۔ ٹیم کو لیگ مرحلے کے بقیہ ۲؍میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK