Inquilab Logo

ہم نے عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Updated: July 21, 2023, 5:53 PM IST | London

انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹی۔۲۰؍اور یکروزہ سیریز جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا

England women`s cricket team players look happy after defeating Australia.
انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد خوش نظر آرہی ہیں۔

آسٹریلیا نے ویمنز ایشیز پر بھلے ہی اپنا قبضہ برقرار رکھا ہو لیکن انگلینڈ کی کپتان ہیتھرنائٹ نے اپنی ٹیم کی ٹی۔۲۰؍اور ون ڈے سیریز کی فتوحات کو خاص  قرار دیا۔ٹاونٹن میں ویمنز ایشز سیریز کا  دلچسپ اختتام ہوا جب انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو  ڈکورتھ لوئس  ضابطہ کے ذریعے ۶۹؍رنوں سے ہرا دیا ۔اس فتح نے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز ایک  کے مقابلے دو   قابض ہونے میں  مدد کی حالانکہ  آسٹریلیا نے خواتین کی ایشیز کو پھر بھی برقرار رکھا کیونکہ ایلیسا ہیلی کی قیادت والی ٹیم پچھلی بار کی فاتح تھی اور ملٹی فارمیٹ کی سیریز ۷؍ میچوں کے بعد ۸۔۸؍پر ختم ہوئی۔
  یہاں اہم بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار یکروزہ سیریز میں شکست دی۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے میچ کے بعد کہا’’میں بہت خوش ہوں۔سیریز بھلے ہی ڈرا ہوگئی ہو لیکن ہمیں عالمی چمپئن کے خلاف ۲؍ ٹرافیاں ملی ہیں، جو واقعی خاص ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم اتنے قریب آئے ہیں۔ آسٹریلیا کیساتھ، ٹیسٹ اور اس پہلے ٹی ۔۲۰؍ میں اور ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ ہم نے جیسا سوچا تھا ویسے نتائج نہیں ملے۔‘‘
  واضح رہے کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم  ایشیز سیریز جیتنے کے قریب پہنچ  گئی تھی لیکن ساؤتھمپٹن ​​میں دوسرے ون ڈے میں ۳؍ رنوں سے ملنے والی  شکست نے ان کی  امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
  ہیتھر نائٹ نے کہا’’ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں میں مایوسی تھی۔میرے خیال میں ہم نےٹی۔۲۰؍اور یکروزہ سیریز میں شاندار واپسی کی۔ٹیسٹ سیریز کی ناکامی سے ہم نے خود کو فوراً باہر نکالا اور محدود اووروں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ اس کا سہرا  پوری ٹیم اور معاون عملے کو جاتا ہے۔ ‘‘
  یا دہے کہ انگلینڈ کی ٹیم  واحد ٹیسٹ اور پہلا  ٹی۔۲۰؍ میچ ہارنےکے بعد بحران میں نظر آرہی تھی لیکن میزبانوں نے شاندار مراجعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محدود اووروں کی سیریز پر اپنا دبدبہ بنا لیا۔   ہیتھر نالٹ نا کہا کہ ’’ ٹیسٹ ہارنے کے بعد ہم نے خود کو متحد کیا ۔ہم جانتے تھے کہ گھریلو حالات اور شائقین کی حوصلہ افزائی سے ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑی موجود تھے۔   سیریز میں شاندار کارکردگی کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے جو مخالف ٹیم کے حملوں کا پلٹ کر جواب دینا جانتی ہیں۔‘‘
 انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہا کہ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں مداحوں کی موجودگی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ہم بھی  انہیں اپنے کھیل سے محظوظ کرنا چاہتے تھے۔اور ہم نے ویسا ہی کیا۔اسٹیڈیم میں آنے والی مداحوں کی بڑی تعداد کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK