نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز بلیئر ٹکنر اور مائیکل رے کی تباہ کن بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں ۲۰۵؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۲۵؍رنز بنا لیے تھے۔
EPAPER
Updated: December 10, 2025, 9:58 PM IST | Wellington
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز بلیئر ٹکنر اور مائیکل رے کی تباہ کن بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں ۲۰۵؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۲۵؍رنز بنا لیے تھے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز بلیئر ٹکنر اور مائیکل رے کی تباہ کن بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں ۲۰۵؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۲۵؍رنز بنا لیے تھے۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے لیے سود مند ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے جان کیمپ بیل اور برینڈن کنگ کی اوپننگ جوڑی کے ساتھ مستحکم آغاز کیا تھا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے ۶۶؍ رنز جوڑے۔ لیکن ۱۷؍ویں اوور میں ٹکنر نے کنگ (۳۳) کو ایل بی ڈبلیو کر کے شراکت ختم کر دی۔ ٹکنر نے اپنے اگلے ہی اوور میں کیوم ہاج کو صفر پر آؤٹ کر کے کیریبین بیٹنگ پر دباؤ بڑھا دیا۔
Tom Latham and Devon Conway see the team through to the end of day one. BLACKCAPS trail by 181.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 10, 2025
Catch the full scorecard HERE - https://t.co/WH9ZljzZgi#NZvWIN | 📸 @PhotosportNZ pic.twitter.com/GKVGHzn2Gf
۲۹؍ویں اوور میں جان کیمپ بیل (۴۴؍رن) مائیکل رے کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے۔شائی ہوپ نے سب سے زیادہ ۴۸؍ رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان راسٹن چیز (۲۹)، ٹیون املاک (۱۶)، جسٹن گریوز (۱۳) اور کیمر روچ (صفر) بڑا اسکور نہ بنا سکے۔۷۵؍ویں اوور میں جیکب ڈفی نے او جے شیلڈز (صفر) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز ۲۰۵؍ رنز پر ختم کر دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے ۴؍ وکٹیں، مائیکل رے نے۳ وکٹ، جبکہ گلین فلپس اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر نقصان کے ۲۵؍ رنز جوڑے۔ کریز پر ڈیوون کونوے ۱۶؍ اور کپتان ٹام لاتھم ۷؍ رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیر لیگ: پی سی بی نے۹؍ کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کر دی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ۹؍ پاکستانی کرکٹرز کو بنگلہ دیش لیگ(بی پی ایل) کے لئے این اوسی جاری کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے جس کے مطابق کرکٹرز کو ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ جن میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، اور ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹرس کو۲۳؍ جنوری تک این او سی جاری کیےگئے ہیں، بی پی ایل ۲۶؍دسمبر سے ۲۴؍ جنوری تک کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نیو چنڈی گڑھ میں برتری دُگنی کرنے کی خواہشمند
دوسری جانب سابق کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے، بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے۔ آل راؤنڈر شاداب خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں ۔