Inquilab Logo

ومبلڈن : رافیل ندال تیسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: July 02, 2022, 1:50 PM IST | Agency | New Delhi

ریکارڈس کو ۴؍سیٹوں میں شکست دےدی۔ سوایتیک مسلسل ۳۷؍ویں فتح کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں پہنچیں۔کرگیوس بھی تیسرے راؤنڈ میں

 Rafael Nadal.Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

اسپین کے ٹینس لیجنڈ رافیل ندال نے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ حال ہی میں انہوں نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ وہ مردوں کے ٹینس میں۲۲؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ندال اس وقت ومبلڈن میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے  جمعرات کی دوسرے راؤنڈ میں رکارڈس بیرانکس کو ۴؍سیٹو ں میں شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ رافیل ندال نے ۴۔۶، ۴۔۶، ۶۔۴، ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ 
سوایتیک کی مسلسل ۳۷؍ویں جیت  
  پولینڈ کی نوجوان سنسنی  ایگا سوایتیک نے جمعرات کی رات کو نیدرلینڈ س کی لیسلی کیرکھوف کو شکست دے کر ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ سوایتیک نے یہاں اپنے کورٹ وَن میچ میں کیرکھوف کو۴۔۶، ۶۔۴، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ فروری میں دبئی ٹینس چمپئن  شپ میں ہارنے کے بعد سوایتیک کی یہ مسلسل ۳۷؍ویں جیت ہے۔
 اس جیت کے ساتھ سوایتیک  نے مونیکا سیلیز کے۱۹۹۰ء کے بعد سے۳۶؍  میچ جیتنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے مطابق انہوں نے مارٹینا ہنگس کا۱۹۹۷ء  میں لگاتار۳۷؍ میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کرلیا۔ تیسرے راؤنڈ میں سوایتیک کا مقابلہ فرانس کے الیزے کارنیٹ سے ہوگا، جو دوسرے راؤنڈ میں  امریکہ کی کلیئر لیو کو شکست دے کر پہنچ رہی ہیں۔
کرگیوس تیسرے راؤنڈ میں پہنچے
  آسٹریلیا کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے جمعرات کو سربیا کے فلپ کراجینووچ کو شکست دے کر ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ کرگیوس نے کورٹ۲؍ میچ میں کراجینووچ کو سیدھے سیٹوں میں۲۔۶، ۳۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔ کرگیوس کو میچ میں کبھی بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وہ پہلے راؤنڈ کی طرح امپائر یا کسی تماشائی کے ساتھ بھی بڑی بحث میں نہیں پڑے اور پورے میچ میں پوری توجہ مرکوزکی۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے میچ میں کرگیوس ایک تماشائی سے جھگڑ پڑے تھے جس کے لئے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے بعد کرگیوس نے کہا کہ میں صرف سب کو بتانا چاہتا تھا کہ میں کتنا اچھا کھیل سکتا ہوں۔ پہلے راؤنڈ میں میں اپنے بہترین کھیل کے قریب بھی نہیں پہنچا تھا لیکن آج میری توجہ کھیل پر بہتر تھی۔ ومبلڈن میرے لئے گرینڈ سلیم جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ کرگیوس کا اب تیسرے راؤنڈ میں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے مقابلہ ہو گا، جو دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کو ہرا کر آ رہے ہیں۔ حالانکہ کرگیوس نے ایک مداح کی جانب دیکھ تھوکا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK