• Thu, 18 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوپا ڈیل رے: ایمباپے کا جادو چل گیا، ریئل میڈرڈ کی سخت مقابلے کے بعد فتح

Updated: December 18, 2025, 5:58 PM IST | Madrid

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریئل میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کے راؤنڈ آف ۳۲؍میں تیسرے ڈویژن کی ٹیم تلاویرا کی سخت مزاحمت کو توڑتے ہوئے۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔

Mbappe.Photo:INN
ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریئل میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کے راؤنڈ آف ۳۲؍میں تیسرے ڈویژن کی ٹیم تلاویرا کی سخت مزاحمت کو توڑتے ہوئے۲۔۳؍گول  سے کامیابی حاصل کر لی۔ ایمباپے نے دو اہم گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ممکنہ اپ سیٹ سے بچا لیا۔میچ کے آغاز سے ہی ریئل میڈرڈ نے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔ ایمباپے نے ۴۱؍ ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں مینوئل فارانڈو کے اون گول   کی بدولت میڈرڈ کی برتری دگنی ہوگئی، جس میں بھی ایمباپے کا کلیدی کردار رہا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹول ٹیکس ادائیگی کے نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے: گڈکری

دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ایمباپے نے ڈی ایریا کے باہر سے ایک زوردار شاٹ کے ذریعے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ کر فتح کو یقینی بنایا۔ یہ پچھلے ۶؍میچوں میں ایمباپے کا دسواں گول تھا۔اگرچہ ریئل میڈرڈ نے۰۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن تلاویرا نے ہمت نہ ہاری۔ ناہوئل ارویو نے ۸۰؍ ویں منٹ میں پہلا گول کر کے امید جگائی، جبکہ گونزالو ڈی رینزو نے انجری ٹائم میں دوسرا گول کر کے سنسنی پھیلا دی۔ میڈرڈ کے گول کیپر آندرے لونن نے آخری منٹ میں ایک یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر لگائی۔ریئل میڈرڈ کے ہیڈ کوچ ژابی الونسو نے ایمباپے کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’وہ فیصلہ کن کھلاڑی ثابت ہوئے۔ کیلین میں گول کرنے کی فطری صلاحیت ہے۔ تیسرا گول انتہائی اہم تھا، اسی لیے ہم نے انہیں میدان سے باہر نہیں بلایا۔‘‘ الونسو نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے پہلے ہاف میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا، لیکن تیسرا گول جلدی نہ ہونے کی وجہ سے کھیل آخر تک کھلا رہا۔ اس فتح نے الونسو پر حالیہ دنوں میں پڑنے والے دباؤ کو بھی کم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:موبائل ری چارج مزید مہنگے ہونے والے ہیں ، اہم کمپنیوں کا اشارہ

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا راج، تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک وکٹ پر کھیل کا اختتام
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ڈیون کون وے اور ٹام لاتھم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر ۳۳۴؍ رنز بنا لیے۔کون وے دن کے اختتام پر   ناٹ آؤٹ ۱۷۸؍رن رہے جبکہ کپتان ٹام لاتھم  کھیل کے اختتام سے تھوڑی دیر قبل  ۱۳۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جمعرات کو ماؤنٹ مانگانوئی میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام  لاتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز کے درمیان ۳۲۳؍ رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی جو نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے، ٹام لاتھم ۱۳۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کون وے ۲۷۹؍ گیندوں پر ۱۷۸؍ رنز اور جیکب ڈفی ۹ ؍رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔


ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ واحد کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے۱۷؍ اوورز میں ۶۳؍ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت ۳۸۷؍ رن کی ہے جو گلین ٹرنر اور ٹیری جاروس نے ۱۹۷۲ء میں جارج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قائم کی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK