• Fri, 26 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خاتون نشانہ بازوں کا ۵۰؍میٹر پرون مقابلے میں کلین سویپ، تینوں میڈل جیت لئے

Updated: September 26, 2025, 1:17 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی نشانے بازوں نے   ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں خواتین کے ۵۰؍ میٹر پرون مقابلے میں تینوں پوڈیم مقامات حاصل کر کے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے اپنے نئے مرحلے کی مہم کا شاندار آغاز کیا۔

Indian women shooters performed brilliantly, winning gold, silver and bronze medals. Photo: INN
ہندوستان کی خاتون نشانہ بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ،سلور اور برونزمیڈل جیت لیا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی نشانے بازوں نے   ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں خواتین کے ۵۰؍ میٹر پرون مقابلے میں تینوں پوڈیم مقامات حاصل کر کے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے اپنے نئے مرحلے کی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ مردوں کی ٹیم اسی مقابلے میں سونے کے تمغے سے محروم رہی لیکن چاندی اور کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے سیزن کے دوسرے جونیئر آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں تمغہ کی ٹیبل پر ابتدائی برتری حاصل کر لی۔
 حال ہی میں قزاخستان میں منعقدہ ایشیائی چمپئن شپ میں ۵۰؍میٹر رائفل تھری پوزیشنز کا جونیئر گولڈ میڈل جیتنے والی نوجوان شوٹرانوشکا ٹھاکر نے خواتین کی ۵۰؍میٹر پرون رائفل نشانہ بازی میں ۶۲۱ء۶؍پوائنٹس کیساتھ سونے کا تمغہ، ہم وطن انشیکا نے ۶۱۹ء۲؍ پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور آدھیا اگروال نے ۶۱۵ء۹؍ پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
 مردوں کے مقابلے میں ہندوستان کے دپیندر سنگھ شیکھاوت نے ۶۱۷ء۹؍پوائنٹس بنائے اور نشانے باز کامل  سے سونے کا تمغہ گنوا بیٹھے جنہوں نے ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کیا۔ روہت کنیاں (۶۱۶ء۳) نے سرگئی نوووسیلوف کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔وہیں، تین دیگر بھارتی شوٹرز، نتن واگھمارے، کُشاگرا سنگھ، اور کنال شرما بالترتیب پانچویں، آٹھویں اور ۱۱؍نمبر پر رہے۔
 پیرس ۲۰۲۴ءکی اولمپیئن رائزا ڈھلّوں اور ایشیائی ٹریپ چمپئن صابرہ حارث کی قیادت میں ۶۹؍رکنی ہندوستانی نشانہ بازی دستہ نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ ایونٹ ۲؍ اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ۱۹؍فیڈریشنز کے ۲۰۸؍نشانے باز حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK