مندھانا نے نہ صرف ۵؍ہزار رن کو عبور کیا بلکہ ایک اور اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رن بنانے کا آسٹریلیا کی بیلنڈا کلارک کا ۲۷؍ سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
EPAPER
Updated: October 13, 2025, 10:01 PM IST | Vishakhapatnam
مندھانا نے نہ صرف ۵؍ہزار رن کو عبور کیا بلکہ ایک اور اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رن بنانے کا آسٹریلیا کی بیلنڈا کلارک کا ۲۷؍ سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے اتوار کو وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کے میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔
انہوں نے اپنی ۱۱۲؍ویں اننگز میں۵۰۰۰؍ ون ڈے رن مکمل کئے، جو کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی، مرد یا خاتون کی طرف سے تیز ترین رن ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ۱۱۴؍ اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
A moment to cherish 🫡
— BCCI Women (@BCCIWomen) October 12, 2025
Youngest and quickest to reach 5️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ runs in Women`s ODIs ✅
Smriti Mandhana is putting on a show in Vizag.
Updates ▶ https://t.co/VP5FlL3pWw#TeamIndia | #WomenInBlue | #INDvAUS | #CWC25 | @mandhana_smriti pic.twitter.com/X6M48wYHZW
مندھانا دنیا کی تیسری تیز ترین کھلاڑی بن گئیں
اسمرتی مندھانا اب ون ڈے میں ۵؍ہزار رنز مکمل کرنے والی دنیا کی تیسری تیز ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔ وہ صرف پاکستان کے بابر اعظم (۹۷؍اننگز) اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ (۱۰۱؍ اننگز) سے آگے ہیں۔ خواتین کے کرکٹ میں یہ ریکارڈ اب صرف اور صرف مندھانا کے پاس ہے۔
𝗔 𝗺𝗼𝗻𝘂𝗺𝗲𝗻𝘁𝗮𝗹 𝗳𝗲𝗮𝘁 🙌
— BCCI Women (@BCCIWomen) October 12, 2025
Smriti Mandhana now becomes the first batter to cross 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ runs in ODIs (in Women`s Cricket) in a calendar year 👏
Updates ▶ https://t.co/VP5FlL2S6Y#TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvAUS | @mandhana_smriti pic.twitter.com/eNq0uYasiT
انہوں نے نہ صرف۵۰۰۰؍ رن کو عبور کیا بلکہ مندھانا نے ایک اور اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رن بنانے کا آسٹریلیا کی بیلنڈا کلارک کا ۲۷؍ سال پرانا ریکارڈ (۹۷۰؍ رن، ۱۹۹۷ء) توڑ دیا۔ مندھانا نے ۲۰۲۵ء میں ایک ہزاررن کا ہندسہ بھی عبور کیا، اس سنگ میل تک پہنچنے والی خواتین کرکٹ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ ۲۹؍ سالہ مندھانا کو ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی تین اننگز میں۸ (سری لنکا)، ۲۳(پاکستان) اور ۲۳؍ (جنوبی افریقہ) کے اسکور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے۶۶؍ گیندوں میں ۸۰؍ رن بنائے جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ وہ شروع سے ہی اچھے فارم میں نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے پہلے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا اور پھر مولینکس کے اوور میں، اس نے لگاتار تین باؤنڈریز مار کر ہجوم کو جھنجھوڑ دیا۔ ان کی کلاسک ڈرائیوز اور درست ٹائمنگ نے آسٹریلوی گیند بازوں کو بے چین کر دیا۔ تاہم ہندوستان یہ میچ ۳؍ وکٹوں سے ہار گیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۵ء۴۸؍ اوورز میں ۳۳۰؍ رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے کپتان الیسا ہیلی کے۱۴۲؍ رنز کی بدولت ہدف۴۹؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔