• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خردہ افراط زر: ستمبر میں خردہ مہنگائی کم ہو کر۵۴ء۱؍ فیصدہوئی

Updated: October 13, 2025, 8:44 PM IST | New Delhi

خوراک کی افراط زر۲۸ء۲؍ فیصد تک گر گئی۔کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خردہ افراط زر میں کمی بنیادی طور پر سبزیوں اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے تھی۔

Retail Inflation.Photo:INN
خردہ افراط زر۔ تصویر:آئی این این

خردہ افراط زر: ہندوستان کی خردہ افراط زر کی شرح ستمبر ۲۰۲۵ء میں۵۴ء۱؍فیصد پر آگئی، جو اگست میں  ۰۷ء۲؍ فیصد تھی۔ قومی شماریاتی دفتر کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خردہ مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ سبزیوں اور دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نرمی ہے۔ ستمبر ۲۰۲۴ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر ۴۹ء۵؍  فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھئے:زوہو میل کو سرکاری کام کے لیے استعمال کیا جائے گا

اشیائے خوردونوش کی مہنگائی  -۲۸ء۲ فیصد تک گر گئی
قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ستمبر ۲۰۲۵ءمیں افراط زر اور خوراک کی افراط زر میں کمی بنیادی طور پر سبزیوں، تیل اور چکنائی، پھلوں، دالوں، اناج، انڈے، ایندھن اور روشنی میں سازگار بنیادی اثر اور اعتدال کی وجہ سے ہے۔‘‘ غذائی افراط زر ستمبر۲۰۲۵ء میں سالانہ بنیادوں پر -۲۸ء۲؍  فیصد رہی جو کہ اگست میں -۶۴ء۰؍ فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں ۲۴ء۹؍ فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی میں جولائی تا ستمبر سب سے زیادہ مکان کی فروخت ہوئی

اپنی اکتوبر کی دو ماہی مانیٹری پالیسی میں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ۲۶۔۲۰۲۵ء کے لیے اپنی افراط زر کی پیشین گوئی کو اگست میں۱ء۳؍ فیصد سے کم کر کے۶ء۲؍فیصد کر دیا تھا۔ مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ءکی دوسری ششماہی کے لیے افراط زر کے نقطہ نظر کے بارے میں آر بی آئی نے کہا کہ مانسون کی اچھی پیش رفت، خریف کی زیادہ بوائی، ذخائر کی مناسب سطح اور غذائی اجناس کے کافی بفر اسٹاک سے خوراک کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK