گھانا کی فٹ بال ٹیم نے کو اکرا میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوموروس کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کر لیا۔
EPAPER
Updated: October 13, 2025, 8:59 PM IST | Johansberg
گھانا کی فٹ بال ٹیم نے کو اکرا میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوموروس کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گھانا کی فٹ بال ٹیم نے کو اکرا میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوموروس کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اے ایف پی کے مطابق اس جیت کے ساتھ ہی گھانا افریقہ سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل الجزائر، مصر، مراکش اور تیونس پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔
🌟 History made! Congratulations to our #BlackStars – Ghana is going to the World Cup! 💛🇬🇭
— 🇬🇭 Ghana Football Association (@ghanafaofficial) October 13, 2025
#5 🏆
🔗 https://t.co/bjtVlt4yeM https://t.co/KFxFe0XcVX pic.twitter.com/Yj5cXA3iIN
محمد قدوس نے میچ کے۴۷؍ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔۴۰؍ہزار شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں گھانا نے پہلے ہاف میں میدان اور گیند پر مکمل کنٹرول رکھا، لیکن ان کے حملے سست تھے، جس کے باعث کوموروس کے گول کیپر عادل انزیماتی ابودو کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
یہ کامیابی گھانا کے لیے اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کوموروس نے ۲۰۲۲ء کے افریقہ کپ آف نیشنز (اے ایف سی او این ) میں گھانا کو حیران کن شکست دی تھی اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی انہیں زیر کیا تھا۔ گھانا نے۱۰؍ میچ میں ۲۵؍ پوائنٹس حاصل کر کے گروپ وَن میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مڈغاسکرکی ٹیم۱۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، اگرچہ اسے تیسرے نمبر پر موجود مالی کے ہاتھوں۱۔۴؍گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بلیک اسٹارز کی یہ پانچویں مرتبہ عالمی کپ میں شرکت ہوگی۔ گھاناکی ٹیم کی بہترین کارکردگی ۲۰۱۰ء کے جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں دیکھی گئی، جب وہ کوارٹر فائنل میں یوراگوئے سے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:خردہ افراط زر: ستمبر میں خردہ مہنگائی کم ہو کر۵۴ء۱؍ فیصدہوئی
اس کامیابی نے کوچ اوٹو ایڈو پر گھانا فٹبال فیڈریشن کے اعتماد کو درست ثابت کر دیا، جنہیں گزشتہ سال خراب کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرناپڑا تھا۔ گھانا کی ٹیم نے افریقہ کپ آف نیشنز۲۰۲۵ء کے کوالیفائنگ میچ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کی تھی اور انگولا، سوڈان اور نائیجیر کے بعد گروپ میں آخری نمبر پر رہی تھی ۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی میزبانی امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے، اور یہ پہلی بار ہوگا کہ عالمی کپ میں ۴۸؍ ٹیمیں شرکت کریں گی۔