Inquilab Logo

عالمی چمپئن شپ: پی وی سندھو کوارٹر فائنل میں سی ینگ سے مقابلہ کریں گی

Updated: August 11, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Kuala Lumpur

لکشیا سین، کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنئے کو ایک ہی ڈرا میں رکھا گیا ہے۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ۲۱؍ سے۲۸؍ اگست تک ٹوکیو میں ہوگی

PV Sindhu .Picture:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے بدھ کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں کوریا کی آن سی ینگ سے ہوگا۔ لکشیا سین، کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنئے کو ایک ہی ڈرا میں رکھا گیا ہے۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ۲۱؍ سے۲۸؍ اگست تک ٹوکیو میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب پہلی بار جاپان میں منعقد کی جا رہی ہے۔ سندھو کو پہلے راؤنڈ میں بائی دیا گیا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے وہ دوسرے راؤنڈ میں ایشیائی چمپئن چین کی وانگ زی یی اور کوارٹر فائنل میں کوریا کی این سی یانگ سے مقابلہ کریں گی۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھونے ۵؍ بار کوریائی کھلاڑی کا سامنا کیا ہے اور ۵؍ بار شکست پائی  ہے۔ سائنا نہوال کو ڈرا کے آخری حصے میں رکھا گیا ہے اور پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کی چیونگ نیان یی سے ہوگا۔ اگر وہ پہلا راؤنڈ جیت جاتی ہیں تو دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ سابق عالمی چمپئن نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔ دوسری طرف گزشتہ سیزن کے مردوں کے تمغے جیتنے والے سری کانت، سین اور پرنئے ایک ہی ڈرا میں شامل ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان میں سے صرف ایک ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ ورلڈچمپئن شپ ۲۰۲۱ء کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے سری کانت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ملائیشیا کے لی زی جیا کا چیلنج درپیش ہوگاجب کہ پرنئے دوسرے راؤنڈ میں سابق  چمپئن جاپان کے کونٹو موموٹا سے مقابلہ کریں گے۔ پچھلی بار کانسے کا تمغہ جیتنے والے لکشیا سین کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں ڈنمارک کے ایچ کے وِٹنگس سے ہوگا۔ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی جوڑی کا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے  دفاعی عالمی چمپئن تاکارو ہوکی اور یوگو کوبیاشی سے مقابلہ ہوگا جب کہ گایتری گوپی چند اور ترشا جولی ملائیشیا کی لو ین یوان اور ویلری سیو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔ خواتین کی جوڑی جس نے برمنگھم۲۰۲۲ء گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا، دوسرے راؤنڈ میں ملائیشیا کی پرلی ٹین اور تھینا مرلی دھرن کا مقابلہ کرے گی، جو کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK