یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ ۲۰۲۶ء کے لیے میچ آفیشل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 6:02 PM IST | Nyon
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ ۲۰۲۶ء کے لیے میچ آفیشل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ ۲۰۲۶ء کے لیے میچ آفیشل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۳۴؍ سالہ عمر آرتان کو رواں سال امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ریفری کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، تاہم انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔
After being denied entry to the U.S, Referee Omar Artan received a hero`s welcome when he landed back in Somalia. 🇸🇴pic.twitter.com/4snAqf2iHS
— Cloudbet (@Cloudbet) June 11, 2026
یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈ کپ: پہلے میچ میں ۳؍ ریڈ کارڈز، سوشل میڈیا پر میمزکا سیلاب
اس واقعہ کے بعد وہ ورلڈ کپ کے ریفریز پینل سے دستبردار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں وہ ترکی کے شہر استنبول کے راستے صومالیہ واپس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا گیا۔اب یوئیفا نے انہیں ایک اہم ذمہ داری دیتے ہوئے سپر کپ میچ کے لیے منتخب کیا ہے، جو پیرس سینٹ جرمین اور آسٹن ولا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ۱۲؍ اگست کو سالزبرگ میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر آر ڈی برمن کی بایوپک میں ان کا کردار ادا کریں گے
یوئیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عمر آرتان کو دنیا کے بہترین ریفریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ورلڈ کپ میں صرف اس وجہ سے شریک نہ ہو سکے کیونکہ انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تھی۔