Inquilab Logo

دنیا کی نمبر ون کھلاڑی ایشلے بارٹی نے یو ایس اوپن سے نام واپس لیا

Updated: July 31, 2020, 11:23 AM IST | Agency | Sydney

خواتین کی عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ کورونا وبائی مرض کے خدشات کے سبب اس سال یو ایس اوپن میں نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا کی وباء کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کرسکتی ہیں

Ashley Barty - Pic : INN
ایشلےبارٹی ۔ تصویر : آئی این این

خواتین کی عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ کورونا وبائی مرض کے خدشات کے سبب اس سال یو ایس اوپن میں نہیں کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا کی وباء کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کرسکتی ہیں۔ دفاعی چمپئن بارٹی نے رواں سال  فرینچ اوپن کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلان کریں گی کہ آیا وہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی یا نہیں۔اس سال ٹینس گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا انعقاد ۳۱؍اگست سے۱۳؍ستمبر تک نیویارک میں ہونا ہے۔ اس کے بعد فرینچ اوپن پیرس میں ۲۷؍ستمبر سے ۱۱؍اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ بارٹی نے کریئر میں واحد گرینڈ سلیم ۲۰۱۹ءمیں فرینچ اوپن جیتا ہے۔ 
 ہیرالڈ سن اخبار کے مطابق بارٹی نے کہا کہ میری ٹیم اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم امریکہ کا سفر نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ویسٹرن اور سدرن اوپن کے علاوہ وہ یو ایس اوپن میں نہیں کھیل سکیں گی۔ مجھے دونوں ایونٹ بہت پسند ہیں لہٰذا یہ میرے لئے ایک سخت فیصلہ تھا۔ اس وقت کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ، لہٰذا ٹورنامنٹ میں میری ٹیم اور میں اچھا محسوس نہیں کرتے۔ بارٹی بعد میں فیصلہ کریں گی کہ آیا وہ اپنے فرینچ اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے اتریں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی فرنچ اوپن کے بارے میں اپنا فیصلہ بتاؤں گی۔ ڈبلیو ٹی اے (ویمن ٹینس ایسوسی ایشن) یورپی ٹورنامنٹ بھی ہونا ہے ۔مجھے اور میری ٹیم کو بھی اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK