Updated: October 12, 2026, 5:01 PM IST
| Shanghai
جرمنی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو نے شنگھائی ماسٹرز میں فرانس کے کوینٹن ہیلیس کو شکست دے کر ۲۰۲۶ء میں ٹور سطح پر اپنی ۶۰ویں کامیابی حاصل کرلی۔ اس جیت کے ساتھ زیوریو نے ایک ہی سیزن میں ۶۰ ؍یا اس سے زیادہ میچ جیتنے کا کارنامہ تیسری مرتبہ انجام دیا اور چوتھے دور میں جگہ بنالی۔
جرمنی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو۔ تصویر: ایکس
الیگزینڈر زیوریو نے اتوار کو اپنے شاندار سیزن میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے رولیکس شنگھائی ماسٹرز میں فرانس کے کوینٹن ہیلیس کو شکست دے کر ۲۰۲۶ء میں ٹور سطح پر اپنی ۶۰؍ویں جیت درج کی۔ سرفہرست کھلاڑی زویریو نے تیسرے دور کے مقابلے میں ۴۔ ۶، ۷۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ جرمنی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نے اس حریف کو شکست دی، جس نے حال ہی میں یو ایس اوپن کے دوران انہیں ۵؍ سیٹ تک کھیلنے پر مجبور کیا تھا۔ پی آئی ایف اے ٹی پی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود کھلاڑی نے پہلے اور تیسرے سیٹ میں جلد ہی حریف کی سروس توڑ دی، جبکہ دوسرے سیٹ کے ٹائی بریکر میں وہ میچ جیتنے کے ۲؍ مواقع گنوا بیٹھے تھے۔ یہ تیسری بار ہے جب زیوریو نے ایک ہی سیزن میں ۶۰؍ میچ جیتے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ۲۰۱۸ء میں، جب سیزن کا اختتام ۶۰؍ جیت کے ساتھ کیا تھا اور۲۰۲۴ء میں ۶۹؍ جیت کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ اب چوتھے دور میں الیگزینڈر زیوریو کا مقابلہ قزاخستان کے الیگزینڈر بوبلک سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: لیورپول کو اپنے ہی میدان پر مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں ۰۔۳؍گول سے شکست
میچ کے بعد زیوریو نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس سال میں نے ان مواقع کا انتخاب کیا ہے، جہاں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا تھا اور میرے خیال میں میں نے ایسا کافی اچھے طریقے سے کیا۔ میں نے اپنے کریئر کے آغاز میں ایسا نہیں کیا تھا۔ میں ہر ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلنا چاہتا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ اس سال میں نے بہت زیادہ ٹورنامنٹ کھیلے ہیں۔
زیوریو نے ہیلیس کے بارے میں کہا کہ وہ انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتا ہے اور اس کی سروس بھی شاندار ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اپنے قد کے لحاظ سے وہ شاید اس وقت مردوں کے ٹینس میں سب سے اچھا سروس کرنے والا کھلاڑی ہے۔ وہ گیند اچھالنے کے انداز میں بہت تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے باوجود کورٹ میں کسی بھی جگہ درست شاٹ لگا سکتا ہے۔ اس لیے آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے اور آپ واقعی اس کی سروس کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نہ ہی اسے سمجھ سکتے ہیں۔