Inquilab Logo

ہینگ بے پناہ خوبیوں سے مالا مال، انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید

Updated: May 26, 2023, 3:12 PM IST | Mumbai

زمانہ قدیم سے دوا کے طور پر استعمال کی جانے والی ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کی حامل ہے، ہینگ بے پناہ خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے مفید ہے ۔ہینگ کے فوائد

Asafoetida has antibiotic properties
ہینگ میں اینٹی بایوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں

زمانہ قدیم سے دوا کے طور پر استعمال کی جانے والی ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کی حامل ہے، ہینگ بے پناہ خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے مفید ہے ۔ہینگ کے فوائد
نزلہ اورزکام سے نجات:ہینگ میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب یہ دمہ، کھانسی، کالی کھانسی اور سردی میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
پیٹ درد کا علاج: پیٹ کے درد،قے، جگر کا ورم، بد ہضمی، گردے کا درد، بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو ہینگ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
صحت مند بالوں کیلئے: ہینگ کا استعمال بالوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ اس کا بالوں کی جڑوں میں لیپ کرنے سے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں۔
دانت کے درد سے راحت:دانت کے درد میں اس کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔ داڑھ کے درد میں ایک چٹکی ہینگ داڑھ میں رکھنے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔
 معدہ کا درد: معدہ کمزور یا اس کی کارکردگی متاثر ہونے کی شکایت ہو تو ہینگ کا استعمال منقہ کے ساتھ کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
چیونٹیوں سے نجات:ہینگ پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔کچن کے کیبنٹس کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے۔
 کان کے درد سے آرام: اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے۔ ایسے میں ہینگ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔
 مائیگرین سے نجات: سر درد ہو یا مائیگرین، ہینگ فوری راحت دیتا ہے۔
کتے کے کاٹے کا علاج: ایک ماشہ ہیرا ہینگ کو عرق گلاب میں حل کر کے مریض کو روزانہ پلانے سےافاقہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK