Inquilab Logo

بسکٹ میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں، کیوں؟

Updated: January 31, 2020, 2:59 PM IST | Mumbai

آپ تمام لوگوں نے بسکٹ ضرور کھایا ہوگا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شدید بھوک لگنے کی صورت میں جب کھانے کی کوئی چیز پاس نہیں ہوتی ہے تو انسان فوری طور پر بسکٹ کھانے کے بارے میں سوچتا ہے۔ اسی طرح بہت سے طلبہ ٹفن میں مختلف قسم کے بسکٹ لے جاتے ہوں گے۔

علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آپ تمام لوگوں نے بسکٹ ضرور کھایا ہوگا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شدید بھوک لگنے کی صورت میں جب کھانے کی کوئی چیز پاس نہیں ہوتی ہے تو انسان فوری طور پر بسکٹ کھانے کے بارے میں سوچتا ہے۔ اسی طرح بہت سے طلبہ ٹفن میں مختلف قسم کے بسکٹ لے جاتے ہوں گے۔ بسکٹ کا شمار ہلکی پھلکی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ بسکٹ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مہمانوں کی خاطر داری کیلئے بھی بسکٹ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بسکٹ پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
 واضح رہے کہ بسکٹ اَوَن میں تیار کئے جاتے ہیں۔ تیاری کے وقت اسے اون میں ڈالنے سے قبل اس کے آٹے میں اوپری سطح پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کئے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ اس لئے کئے جاتے ہیں تاکہ اون میں جب بسکٹوں کے پکنے کا عمل شروع ہو تو اندر بننے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔ اگر یہ بھاپ باہر نہیں نکلے گی تو بسکٹوں کے ٹوٹنے اور ان پر بدنما نشانات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ 
 آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان سوراخوں کا نام بھی ہے۔ انہیں ’ڈوکرس‘ کہتے ہیں۔ خیال رہے کہ بسکٹوں پر سوراخ بنانے کا عمل مشکل ہوتا ہے۔ ہر سوراخ یکساں سائز کا اور یکساں فاصلے پر ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو بسکٹ سوکھ جائے گا اور اسے چبانا مشکل ہو جائے گا۔ اسی طرح بسکٹ کے سائز کے مطابق اس پر سوراخ بنائے جاتے ہیں۔ زیادہ یا کم سوراخ ہوں تو بسکٹ صحیح طریقے سے نہیں پک سکے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK