Inquilab Logo

مشرقی اور مغربی جرمنی ۳؍ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو متحد ہوگئے تھے

Updated: October 09, 2020, 7:23 PM IST | Mumbai

جرمن یونٹی ڈے جرمنی کا قومی دن ہے جو ہر سال ۳؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جرمن یونٹی ڈے جرمنی کا قومی دن ہے جو ہر سال ۳؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن ۱۹۹۰ء میں ہونے والے جرمنی کے اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔اسی دن دی فیڈرل ریپبلک کو آف جرمنی (مغربی جرمنی) اور دی جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک (مشرقی جرمنی) کے درمیان اتحاد ہوگیا تھا۔ تاہم، دیوارِ برلن (جو مشرقی اور مغربی جرمنی کو تقسیم کرتی تھی) کو ۹؍ نومبر ۱۹۸۹ء کو منہدم کیا گیا تھا۔یہ دیوار ۱۹۴۵ء میں دوسری عالمی جنگ کے بعد تعمیر کی گئی تھی ۔ ۱۹۹۰ء میں یعنی ۴۵؍ سال بعد جرمنی ایک ملک کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ ۳؍ اکتوبر کو ملک بھر کے مختلف مقامات پر جمع ہوکر عوام جشن مناتے ہیں جن میں ریسٹیگ بلڈنگ اور برلن کے برنڈن برگ گیٹ جیسے مشہور اور اہم مقامات شامل ہیں ۔ اتحاد والے دن مختلف قسم کی تقریبات اور کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جن میں بچے بوڑھے سبھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر سال جرمنی کا کوئی ایک شہر جشن کا اہتمام کرتا ہے۔ تاہم، برلن میں بہت بڑا شو ’’بُرجر فیسٹ‘‘ منعقد کیا جاتا ہے جو کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔ چونکہ امسال کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں ان مقامات پر جاکر جشن نہیں مناسکتے، اس لئے اس سال کئی رضا کاروں نے جرمنی کے مشہور مقامات پر جاکر لائیو ویڈیوز کے ذریعے عوام کو اس جشن سے جوڑنے کی کوشش کی۔ زیر نظر تصویر ۳؍ اکتوبر ۱۹۹۰ء کی ہے جب جرمنی سرکاری طور پر ایک ملک بن گیا تھا اور عوام نے ریسٹنگ بلڈنگ پر اس کا جشن منایا تھا۔

germany Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK