Inquilab Logo

آج کا پکوان: تلے ہوئے جھینگے

Updated: April 30, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

تلے ہوئے جھینگے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tale Hue Jhinge. Photo: INN
تلے ہوئے جھینگے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: جھینگا ایک کلو، زیتون کا تیل ایک کپ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت سرخ مرچ ۳؍ عدد، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، انگور کا جوس آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے زیتون کا تیل اور انگور کا جوس گرم ہونے کیلئے فرائنگ پین میں رکھ دیں۔ لہسن، ثابت لال مرچ تھوڑی سی کوٹ کر اور پسی ہوئی کالی مرچ بھی تیل اور جوس میں شامل کر دیں۔ ۳؍ سے ۴؍ منٹ کے بعد جب تیل تیز گرم ہو تو جھینگے بھی فرائنگ پین میں ڈال کر تلیں۔ سنہری ہو جائیں تو نکال کر ڈش میں رکھ لیں۔ فرائنگ پین میں موجود بھنا ہوا مسالہ جھینگوں پر ڈال کر اوپر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھرک کر گرم گرم ہی یہ ڈش دسترخوان پر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK