Inquilab Logo

عالمی سطح پر ’’پائی ڈے‘‘ ۲۲؍ جولائی کو مناتے ہیں

Updated: July 24, 2020, 8:00 PM IST | Mumbai

پائی ڈے ہر سال ۲۲؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ایک دائرے کے گھیرکا اس کے قطرسے نسبت کو پائی کہتے ہیں اور یہ تقریباً ۳ء۱۴۱۵۹؍ کے برابر ہے، اسے بائیس بٹاسات بھی لکھا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

پائی ڈے ہر سال ۲۲؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ایک دائرے کے گھیرکا اس کے قطرسے نسبت کو پائی کہتے ہیں اور یہ تقریباً ۳ء۱۴۱۵۹؍ کے برابر ہے، اسے بائیس بٹاسات بھی لکھا جاتا ہے۔ پائی کو یونانی حرف سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ عام طور پر پائی کے ہندسوں کی ترتیب کو ایک خاص قسم کی شماریاتی بے ترتیبی سے قیاس کیا جاتا ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ طبیعیات اور ریاضی میں یہ بہت اہم خیال کیا جاتا ہے اس لئے عالمی سطح پر پائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ۲۲؍ جولائی (یعنی ۲۲؍ تاریخ اور ۷؍ واں مہینہ، چونکہ پائی کی قیمت بھی ۲۲؍ بٹا ۷؍ ہے) کو یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ تقریباً تین ہزار قبل مسیح میں اہل بابل پائی کو۳؍ کے برابر سمجھتے تھے بعد میں یونانی ریاضی داں آرشمیدس نے اسے بائیس بٹا سات کے قریب قرار دیا۔ اس کی علامت پہلی بار ۱۷۰۶ء میں استعمال کی گئی جبکہ ۱۷۳۷ء میں لیون ہارڈ ایولرنے اسے مقبول بنایا۔ وسیع پیمانے پرپہلا پائی ڈے ۱۹۸۸ء میں منایا گیا تھا جسے لیری شا نے سان فرانسسکو ایکسپلوراٹوریم میں منعقد کیا تھا۔ اس کے بعد سے آج تک ہر سال اسی جگہ پر پائی ڈے منایا جاتا ہے۔ چونکہ پائی کی دوسری قیمت ۳ء۱۴۱۵ (جو ۲۲؍ بٹا ۷؍ کو تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے) اس لئے بہت سے ممالک ۱۴؍ مارچ (تیسرے مہینہ کی ۱۴؍ تاریخ) کو بھی پائی ڈے مناتے ہیں۔۲۰۱۵ء میں ۱۴؍ مارچ کو ’’سپر پائی ڈے‘‘ (تیسرا مہینہ، ۱۴؍ تاریخ، ۲۰۱۵ء) منایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK