Inquilab Logo

آسٹریلیا کے سامنے ٹیم انڈیا کے بلے بازسرخرو ہوئے

Updated: January 24, 2020, 12:26 PM IST | Abdul Kareem Kasam Ali | Mumbai

بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا نےیکروزہ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی کارکردگی نمایاں رہی۔

روہت شرما اور وراٹ کوہلی۔ تصویر: پی ٹی آئی
روہت شرما اور وراٹ کوہلی۔ تصویر: پی ٹی آئی

گزشتہ اتوار کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یکروزہ سیریز کا خاتمہ ہوگیا اور اس میں پہلا میچ ہارنے والی میزبان ٹیم نے بقیہ ۲؍میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک۔۲؍ سے سیریز جیت لی۔ ہند۔آسٹریلیا سیریز میں ہندوستانی بلے بازوں نے کمال کارکردگی کامظاہرہ کیا، خصوصی طور پرکپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان روہت شرما اور کے ایل راہل نے اہم رول اداکیا۔ کے راہل نے دُہری ذمہ داری نبھائی اور وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔  سیریز کا جائزہ لیا جائے تو ہندوستانی گیند بازوں کی ۳؍میچوں کی سیریز میں زبردست دھنائی ہوئی۔حالانکہ محمد سمیع نے سب سے زیادہ ۷؍وکٹ لئے لیکن ان کا اکنامی ریٹ بھی زیادہ تھا۔ جسپریت بمراہ نے رن کم دئیے لیکن وہ پوری سیریز میں صرف ایک وکٹ لے سکے۔محمد سمیع کے بعد ہندوستانی گیندبازوں میں رویندر جڈیجا کامیاب رہے اورانہوں نے ۴؍وکٹ لئے۔
 ہندوستانی بلے بازوں میں نے وراٹ کوہلی سرفہرست رہے اور انہوں نے ۳؍میچوں کی سیریز میں ۱۸۳؍ رن بنائے۔ بنگلور میں ہونےو الے میچ میں وہ سنچری بنانے سے محروم رہےلیکن ان کی اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا فاتح رہا۔ ان کے بعد بلےبازی میں روہت شرما رہے۔ ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما نے ۱۷۱؍رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں شکھردھون(۱۷۰) رہے۔کے ایل راہل چوتھے نمبرپر رہےاور انہوں نے ۳؍میچوں میں ۱۴۶؍رن بنائے۔ ایک میچ میں وہ ۸۰؍رن بناکرمین آف دی میچ بھی رہے۔ ان ۴؍ بلےبازوں کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز کامیاب نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK