Inquilab Logo

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے ۲۹؍ جولائی کو مناتے ہیں

Updated: July 30, 2021, 7:30 AM IST | Mumbai

عالمی یوم شیر ہر سال ۲۹؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔اسے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی گھٹتی تعداد کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے، اور اس جانور کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Symbolic image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم شیر ہر سال ۲۹؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔اسے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی گھٹتی تعداد کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے، اور اس جانور کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ۲۰۱۶ء کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں ۳؍ ہزار ۸۹۰؍ شیر ہیں جبکہ ان میں سے ۷۰؍ فیصد سے زائد شیر ہندوستان میں ہیں ۔ شیروں کی تعداد کے معاملے میں ہمارا ملک پہلے نمبر پر ہے۔ ۲۰۰۶ء میں ہندوستان میں صرف ایک ہزار ۴۱۱؍ شیر تھے۔ ان کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے ’’پروجیکٹ ٹائیگر‘‘ شروع کیا تھا جس کا مقصد ملک میں شیروں کی حفاظت یقینی بنانا اور ان کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔ بہترین منصوبوں کے سبب ۲۰۱۰ء میں شیروں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ۷۰۶؍ ہوگئی تھی، ۲۰۱۴ء میں یہ بڑھ کر ۲؍ ہزار ۲۲۶؍ جبکہ ۲۰۱۸ء میں ۲؍ ہزار ۹۶۷؍ ہوگئی تھی۔ ملک میں سب سے زیادہ شیر (۲۳۱) اتراکھنڈ کے مشہور جنگلات جیم کاربیٹ میں ہیں ۔ اس کے بعد کرناٹک کے ناگر ہولی میں ۱۲۷؍ شیر ہیں ۔ کرناٹک کے باندی پور میں ۱۲۶، مدھیہ پردیش کے بندھوا گڑھ میں ۱۰۴؍ اور آسام کے کازی رنگا میں بھی ۱۰۴؍ شیر ہیں ۔ شیر ممالیہ جماعت اور بلی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اپنے مضبوط، طاقتور اور شاندار جسم کی بدولت شیر بہترین شکاری ہوتا ہے۔بالغ نر کا وزن ۳۲۰؍ کلو گرام تک اور مادہ کا ۱۸۰؍ کلو گرام تک ہوسکتا ہے۔ اس کے جسم کی لمبائی ۲۸۰؍ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK