Inquilab Logo

؍۵؍جون کو عالمی یومِ ماحولیات منایا جاتا ہے

Updated: June 04, 2022, 3:30 PM IST | Mumbai

ماحول انسانی زندگی کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ سانس لینا۔ کیونکہ ماحول نہیں ہوگا تو مخلوق سانس کیسے لے گی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ماحول انسانی زندگی کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ سانس لینا۔ کیونکہ ماحول نہیں ہوگا تو مخلوق سانس کیسے لے گی۔ آج ہر انسان کو اپنی سطح پر ماحول کو متوازن رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ ماحولیاتی آلودگی جیسے سنگین مسائل سے چھٹکارا پانا کسی ایک گروہ کے بس کی بات نہیں۔ کسی قاعدے یا قانون کے نفاذ سے اس مسئلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اگر ہر کوئی اس کے برے اثرات کے بارے میں سوچے اور اپنی آنے والی نسل کے بارے میں سوچے تو ہی اس سے نجات ممکن ہے۔ اسی وجہ سے یہ دن ماحولیات کو فروغ دینے اور لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔  ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ان مسائل کو اجاگر کرنے کے  ۱۹۷۴ء سے ہر سال ۵؍جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ماہرین ہر سال اس دنیا کو منانے کے لیے مختلف تھیم کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ اس دن پوری دنیا میں ایک ہی مسئلے کو زیر بحث لایا جائے۔ ۲۰۲۱ ء میں سال ۲۰۲۲ء کے لئے  جو تھیم طے کیا گیا تھا اس کا عنوان تھا : ’’صرف ایک زمین۔‘‘۲۰۲۱ء  میں، یہ تھیم ‘ایکو سسٹم کی بحالی’ تھا۔  یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ ہر سال دنیا کا کوئی نہ کوئی ملک اس تقریب کا میزبان ہوتا ہے ، جیسے کہ سالِ گزشتہ پاکستان تھا جبکہ امسال یعنی ۲۰۲۲ء میں  سویڈن میزبان ملک ہے۔ اس سے قبل کے برسوں میں  ’’بڑھتی آبادی اور وسائل کی تقسیم ‘‘ ، ’’سات ارب خواب اور ایک زمین، دیکھ بھال کر صرف کرو‘‘، ’’ ماحولیاتی تبدیلیوں اور سمندر کی بڑھتی سطح کے نتیجے میں چھوٹے جزائر کی بقا کو خطرات‘‘،’’اپنی آواز بلند کرو نہ کہ سمندر کی سطح‘‘ ،’’ سوچو، کھاؤ، بچاؤ‘‘ اور ’’سبز معیشت‘‘ وغیرہ تھیم کے ذریعے ماحولیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ ۲۰۲۲ء میں اسٹاک ہوم کانفرنس کے ۵۰؍ سال مکمل ہورہے ہیں جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ ماحولیات کی حفاظت کے لئے دنیا بھر میں ہر سال ۵؍جون کو عالمی یومِ ماحولیات منایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK