EPAPER
Updated: July 20, 2023, 5:05 PM IST | Mumbai
کریلا موسم برسات کی ایک بہترین غذا ہے۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے نا پسند کرتے ہیں مگر غذائی ماہرین مجموعی صحت کیلئے اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔پڑھئے کریلے کے فوائد:
کریلا موسم برسات کی ایک بہترین غذا ہے۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے نا پسند کرتے ہیں مگر غذائی ماہرین مجموعی صحت کیلئے اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔پڑھئے کریلے کے فوائد:
غذائیت سے بھر پور :کریلا وٹامن اور منرلز کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے اور سی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ:یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے یہ انفیکشن کو کم کرتا ہے اور میٹابولزم کا توازن برقرار رکھتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید:کریلے میں پولی پیپٹائڈ، انسولین جیسےمرکب اور چارنٹین ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے از حد مفید ہے۔ یہ اجزاء خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں تیزی سے مدد کرتے ہیں۔
نظام ہضم میں مفید:اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کریلے کا جوس پینا انزائمز کی پیداوار کو ایکٹیو کرتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتےہیں۔
کینسر سے بچاتا ہے:ایک تحقیق کے مطابق کریلے کا جوس کینسر کی کچھ اقسام کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
دمہ کا علاج:کریلے کا جوس پینے سے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں جمع ہونے والے بلغم کو دور کرکےمستقل رہنے والی کھانسی اور سانس لینے کی دشواریوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
جلد کیلئے بہترین:چونکہ کریلا خون کو صاف کرتا ہے، اس لئے اس کا رس پینے سے قبل از وقت بڑھاپے کو روکنے میں اور جلد کی اوپری سطح سے باریک لکیروں کو دور کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہےنیز یہ بالوں کو بھی صحتمند رکھتا ہے۔
توانائی حاصل کرنےکا ذریعہ: طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
بینائی میں مفید:کریلے میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو موتیا کے خطرات کو کم کرتا ہے اور بصارت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
وزن میں کمی لاتا ہے: کریلے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد سے جسم میں اضافی چربی زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔