Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھو سوریا ونشی کی کسی واضح کمزوری کی نشاندہی کرنا مشکل ہے: ایان بشپ

Updated: May 01, 2026, 8:02 PM IST | Ahmedabad

نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے مداحوں کی فہرست میں اب ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ گیند باز ایان بشپ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

Ian Bishop.Photo:INN
ایان بشپ۔ تصویر:آئی این این

نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے مداحوں کی فہرست میں اب ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ گیند باز ایان بشپ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ای ایس پی این کرک انفو کے ماہر ایان بشپ نے نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بے خوف ماہر قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرا خیال ہے کہ نفسیاتی طور پر یا کردار کے لحاظ سے وہ بہت مضبوط ہیں کیونکہ وہ دنیا کے بہترین گیند بازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم نے نیٹ پر جوفرا آرچر کی گیندوں پر انہیں پل اور لوفٹڈ شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھا ہے اور انہوں نے جسپریت بمراہ کا بھی سامنا کیا ہے۔ تکنیکی طور پر وہ لاجواب ہیں؛ ان کا بیٹ سوئنگ بیس بال کے سوئنگ سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے اور ان کی کسی ایک واضح کمزوری کی نشاندہی کرنا مشکل ہے۔‘‘
بشپ نے مزید کہا’’انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف بیک آف اے لینتھ گیند نے انہیں کبھی کبھار پریشان کیا ہے، لیکن اگر وہ گیند ٹھیک جگہ پر نہ ہو تو وہی گیندیں باؤنڈری کے باہر چلی جاتی ہیں۔ دنیا کے بہترین گیند باز ان کے خلاف ہر طرح کا منصوبہ آزما رہے ہیں جو کہ ایک اچھا اشارہ ہے۔ ہم نے دیکھا کہ عرشدیپ نے ان کے خلاف مسلسل یارکرز کا سہارا لیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں روکنا کتنا مشکل ہے۔ ان کا اسٹانس بہت عمدہ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ابھی تک ان کے خلاف کوئی حتمی حکمت عملی بن سکی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فرح خان، سونو سود سمیت دیگر فلمی شخصیات راہل رائے کی حمایت میں سامنے آئے


`کافی شواہد ہیںکہ ہولڈر کا کیچ درست نہیں تھا: بشپ
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایان بشپ کا ماننا ہے کہ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) اور رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے درمیان جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں جیسن ہولڈر کی جانب سے رَجت پاٹیدار کا لیا گیا کیچ مکمل طور پر درست نہیں تھا۔  ایان بشپ نے کرک انفو کے اسٹوڈیو میں ابھینو مکند کے ساتھ ہولڈر کے کیچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’اس معاملے میں میری بحث اس بات پر ہوگی کہ جیسن ہولڈر نے پہلے گیند کو پکڑا، جس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن جب ان کا ہاتھ شروع میں سلائیڈ کر رہا تھا تو اس پر خاص توجہ دینی چاہیے تھی۔ اس کے بعد ہاتھ کے کنٹرول اور جسم کے توازن کی بات آتی ہے۔ جب آپ میدان پر سلائیڈ کرنے کے بعد کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہوں تو کیا واقعی انگلیاں گیند کے نیچے تھیں؟‘‘

یہ بھی پڑھئے:فیڈرر، ندال اور سنر کی کامیابی کی برابری کر کے زیوریو سیمی فائنل میں

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہاتھ کا پچھلا حصہ اوپر کی طرف تھا، جس کا مطلب ہے کہ گیند زمین کی طرف تھی۔ میرے لیے اصل شبہ گیند اور زمین کے تعلق کو لے کر ہے، کیونکہ جب تک آپ سلائیڈ کرنا بند کر کے مکمل طور پر کھڑے نہیں ہو جاتے، آپ کا جسم مکمل کنٹرول میں نہیں ہوتا۔ تو آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ میرے خیال میں میرے پاس اس بات کے کافی شواہد تھے کہ یہ ناٹ آؤٹ تھا۔ میں جانتا ہوں کہ قوانین میں بھی کچھ ابہام ہے، لیکن اگر گیند زمین کو چھو رہی ہو تو میرے نزدیک یہ ناٹ آؤٹ ہے۔ جو میں نے دیکھا، مجھے یقین ہے کہ ٹی وی امپائر اور ناظرین نے بھی وہی دیکھا ہوگا کہ گیند زمین کو چھو رہی تھی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK