• Fri, 30 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھٹیوں کو کارآمد بنائیں، یہ مختصر مدتی اے آئی کورسیز آپ کیلئے بھی ہیں

Updated: October 30, 2026, 5:54 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

قومی اور عالمی سطح پر کئی ادارے اپنے پلیٹ فارمزپر مفت آن لائن اے آئی کورسیزفراہم کرتےہیں، ذیل میں دیئے گئے کورسیز چند گھنٹوں یا دنوں میں کئے جاسکتے ہیں، طلبہ کیلئے گھر بیٹھے اے آئی سیکھنے کا بہترین موقع۔

In this era of growing AI adoption, learning its fundamentals and practical skills is becoming a necessity. Photo: INN
اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے دور میں اس کی بنیادی معلومات اور عملی مہارتیں سیکھنا وقت کی ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

موسم سرما کی تعطیلات طلبہ کیلئے نئی مہارتیں سیکھنے اور اپنے علم میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع ہیں۔ اس دوران آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ۱۰؍ مفید اور مفت آن لائن کورسیز کے ذریعے طلبہ اے آئی کے بنیادی اصولوں، جدید ٹیکنالوجی اور اس کے مؤثر استعمال سے واقف ہو سکتے ہیں۔ ان کورسیز کی خاص بات یہ ہے کہ طلبہ اپنی سہولت کے مطابق انہیں کرسکتے ہیں اور کئی کورسیزایسے بھی ہیں جن کی تکمیل پر باقاعدہ سرٹیفکیٹ ملتا ہے۔ یہ کورسیز نہ صرف آپ کی ڈجیٹل صلاحیتوں کو نکھاریں گے بلکہ جدیدتعلیم اور عملی زندگی کیلئے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ویب سائٹس کے ناموں کی دُنیا: کس ایکسٹینشن کا کیا معنی

Introduction to Artificial Intelligence 
انٹروڈکشن ٹو آرٹی فیشیل انٹیلی جنس
دورانیہ: ۲؍ سے۳؍ ہفتے
کیا سیکھا جائے گا؟ اے آئی کی بنیادی معلومات، اورروزمرہ زندگی میں اے آئی کے استعمال۔ 
اس کورس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ اے آئی کس طرح کام کرتا ہے۔ اس میں مشین لرننگ، ڈیٹا کے تجزیے، مسائل حل کرنے اور انسانی ذہانت کی نقل کرنے والی ٹیکنالوجیز کے بنیادی تصورات سکھائے جاتے ہیں۔

Digital Skills: Artificial Intelligence
ڈجیٹل اسکلز: آرٹی فیشیل انٹیلی جنس
دورانیہ: ۳؍ ہفتے (ہفتے میں تقریباً ۲؍گھنٹے)
کیا سیکھا جائے گا؟ اے آئی کی تاریخ، جنریٹیو اے آئی اور مختلف صنعتوں میں اس کے استعمال۔ 
اس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق بنیادی ڈجیٹل مہارتیں سکھائی جاتی ہیں، جن میں اے آئی ٹولز کا استعمال اور ڈجیٹل کاموں کو آسان بنانے کے طریقے شامل ہیں۔ اس میں بتایا جاتا ہے کہ اے آئی کی مدد سے روزمرہ کے کام، تعلیم اور دفتری سرگرمیاں کس طرح مؤثر انداز میں انجام دی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ششماہی امتحان میں رہ گئے ہیں کچھ ہی دِن! کیا آپ تیار ہیں؟

Introduction on Generative AI
انٹروڈکشن آن جنریٹیو اے آئی 
دورانیہ: ۱۵؍ گھنٹے(روزانہ ایک گھنٹہ)
کیا سیکھا جائے گا؟ جنریٹیو اے آئی کے بنیادی تصورات اوراس کے کام کرنے کے طریقے۔ 
اس کورس میں جنریٹیو اے آئی کے بنیادی تصورات سکھائے جاتے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کس طرح نئی تحریریں، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد تیار کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف اے آئی ٹولز کے استعمال اور روزمرہ زندگی، تعلیم اور کام میں ان کے عملی اطلاق سے واقف کرایا جاتا ہے۔

Fundamentals of Artificial Intelligence
فنڈامینٹلس آف آرٹی فیشیل انٹیلی جنس
دورانیہ: ساڑھے ۷؍ گھنٹے کا مواد
کیا سیکھا جائے گا؟ اے آئی، مشین لرننگ، ڈیٹا، اے آئی ٹولز اور مؤثر پرامپٹ لکھنے کا طریقہ۔ 
اس کورس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصول، مشین لرننگ، ڈیٹا کے تجزیے اور مسائل حل کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، طلبہ کو بتایا جاتا ہے کہ اے آئی کس طرح کام کرتا ہے اور تعلیم، صحت، کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں اس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یہ الفاظ ہم معنی نہیں، ان میں فرق ہے!

Certificate Course in AI and ML
سرٹیفکیٹ کورس اِن اے آئی اینڈ ایم ایل
دورانیہ: ۳۰؍ گھنٹے( روزانہ ۲؍ گھنٹے)
کیا سیکھا جائے گا؟ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور پائتھون کی مدد سے عملی کام سیکھنے کا تجربہ۔ 
اس میں اے آئی اور مشین لرننگ (ایم ایل) کے بنیادی تصورات، الگورتھم، ڈیٹا کی پروسیسنگ اور ماڈل تیار کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ عملی مشقوں کے ذریعے طلبہ کو پائتھون پروگرامنگ کی مدد سے اے آئی ماڈلز بنانے اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔

Artificial Intelligence Fundamentals
آرٹی فیشیل انٹیلی جنس فنڈامینٹلس
دورانیہ: ۱۰؍گھنٹے سے زائد(روزانہ ایک گھنٹہ)
کیا سیکھا جائے گا؟ ڈیپ لرننگ، نیورل نیٹ ورکس، چیٹ بوٹس اور اے آئی ایتھکس۔ 
اس کورس میں اے آئی کے کام کرنے کا طریقہ، مشین لرننگ اور ڈیٹا کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اے آئی کے عملی استعمال، اس کے فوائد، ممکنہ خطرات اور مختلف شعبوں میں اس کے کردار کو سمجھایا جاتا ہے تاکہ طلبہ اس ٹیکنالوجی سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: اِن ۹؍ کتابوں سے سیکھیں سوال کرنا اور زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنا

AI Fluency: Framework & Foundations
اے آئی فلوئنسی: فریم ورک اینڈ فاؤنڈیشن
دورانیہ: تقریباً۳؍ سے۴؍ گھنٹے(۱۴؍ اسباق)
کیا سیکھا جائے گا؟ مؤثر انداز میں کام لینا، درست پرامپٹ لکھنا اور جوابات کی جانچ کرنا۔ 
اس کورس میں اے آئی کو، ذمہ دارانہ اور تنقیدی انداز میں استعمال کرنے کے بنیادی اصول سکھائے جاتے ہیں۔ اس کے تحت اے آئی سے درست سوالات پوچھنے، اس کے جوابات کو پرکھنے، اس کی صلاحیتوں اور حدود کو سمجھنے اور اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

Artificial Intelligence (AI) Fluency
آر ٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) فلوئنسی
دورانیہ: ۴؍گھنٹے۳۸؍ منٹ(۷؍ ماڈیولز)
کیا سیکھا جائے گا؟ انٹرنیٹ سرچ اور اے آئی سرچ میں فرق، ڈیپ فیک کے مسائل وغیرہ۔ 
اس کورس میں مصنوعی ذہانت کو سمجھنے اور اسے روزمرہ زندگی، تعلیم اور پیشہ ورانہ کاموں میں مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی بنیادی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔ اس کے ذریعے طلبہ اے آئی ٹولز کے ساتھ کام کرنے، بہتر نتائج حاصل کرنے، معلومات کی جانچ کرنے کے طریقے سیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اِن ۹؍ ملازمتوں کا ابھی وجود نہیں مگر مستقبل میں ان کی مانگ ہوگی!

Google`s Introduction to Generative AI
گوگلز انٹروڈکشن ٹو جنریٹیو اے آئی
دورانیہ: تقریباً ۴۵؍منٹ
کیا سیکھا جائے گا؟ جنریٹو اے آئی کے کام کرنے کا طریقہ اورمختلف شعبوں میں اس کے استعمال۔ 
اس کورس میں جنریٹیو مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، اس کے کام کرنے کے طریقے اور روایتی اے آئی سے اس کے فرق کو سمجھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs)، اے آئی ایپلی کیشنز اور مختلف شعبوں میں جنریٹیو اے آئی کے عملی استعمال سے متعارف کرایا جاتا ہے۔

AI For Business Specialization
اے آئی فار بزنس اسپیشلائزیشن 
دورانیہ: ایک ماہ (ہر ہفتے ۱۰؍ گھنٹے) 
کیا سیکھا جائے گا؟ اس میں بگ ڈیٹا، اے آئی اور مشین لرننگ کی بنیادی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔ 
اس کورس میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانےکیلئے اے آئی کے استعمال، کاروباری حکمتِ عملی تیار کرنے اور ڈیٹا کی مدد سے درست فیصلے کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں نیزطلبہ کو اے آئی کے ذریعے مارکیٹنگ، صارفین کی ضروریات کو سمجھنے، کاموں کو خودکار بنانےکی تربیت دی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK