بارہ جولائی کو عالمی سطح پر ’’یوم ملالہ‘‘ منایا جاتا ہے

Updated: July 16, 2021, 7:30 AM IST | Mumbai

یوم ملالہ ’’ملالہ ڈے‘‘ ہر سال ۱۲؍ جولائی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

یوم ملالہ ’’ملالہ ڈے‘‘ ہر سال ۱۲؍ جولائی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن نوبیل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز بلند کرنے والی باہمت پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے موسوم ہے۔ اسے ’’عالمی یوم ملالہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔اس دن عالمی لیڈروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ہر بچے کیلئے لازمی اور مفت تعلیم کو یقینی بنائیں ۔ اس ضمن میں اسکولوں اور تعلیمی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ملالہ ۱۲؍ جولائی ۱۹۹۷ء کو پیدا ہوئی تھیں ، اس لئے اقوام متحدہ نے اس دن کو ۱۲؍ جولائی کو منانے کا آغاز کیا۔پاکستان کے شمال میں واقع ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی امن کا نوبیل انعام پانے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بھی ہیں ۔ملالہ اکتوبر۲۰۱۲ء میں اس وقت توجہ کا مرکز بنی تھیں جب اسکول سے گھر جاتے ہوئے سوات میں شدت پسندوں نے انہیں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ایک گولی اُن کے سر میں بھی لگی تھی۔ ملک میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں صحت یابی کے بعد وہ نہ صرف اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ملالہ فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ملالہ کو پشتو، انگریزی اور اردو پر عبور حاصل ہے۔ ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی ایک شاعر بھی ہیں ۔ گولی لگنے سے قبل ملالہ یوسف زئی بطور بلاگر، بی بی سی سے وابستہ تھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK