Inquilab Logo

میرا انٹرویو(۷): مومن مریم عذرا رضوان الرحمٰن کی ۷۴؍ سے زائد تحریریں تعلیمی انقلاب میں شائع ہوئی ہیں

Updated: May 26, 2023, 5:36 PM IST | Aliya sayyed | Mumbai

مومن مریم عذرا رضوان الرحمٰن، ایم ایس کریٹیو جونیئرکالج، مالیگاؤںمیں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیٹ کا امتحان دیا ہے ۔

Maryam Ezra enjoys honing her creativity in her free time. Image: Revolution
مریم عذرا خالی اوقات میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کی فکر کرتی ہیں  ۔ تصویر: انقلاب

مومن مریم عذرا رضوان الرحمٰن، ایم ایس کریٹیو جونیئرکالج، مالیگاؤںمیں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیٹ کا امتحان دیا ہے ۔ 
اعزازات:پوسٹرمیکنگ (اول انعام، ۲۰۱۷ء)، کوئز مقابلہ (اول انعام ، ۲۰۲۰ء)، ریبوایج انگلش گرامر مقابلہ (اول انعام ، ۲۰۱۹ء)، اردو مضمون نویسی مقابلہ (اول انعام ، ۲۰۱۹ء)۔
تعلیمی انقلاب طلبہ کو کس طرح اسمارٹ بناتا ہے ؟
 جنرل نالج کے ذریعےطلبہ کو مسابقتی امتحانات کیلئے تیار کرتا ہے اور اسمارٹ اسٹڈی کے طریقےبتاتا ہے۔ کالم ’’ڈو یو نو دی انگلش نیمز آف دیز کامن آئٹمز‘‘ میں عام چیزوں کے انگریزی نام بتائے جارہے ہیں، یہ واحد اخبار ہےجو طلبہ کی اس طرح رہنمائی کر رہا ہے۔ 
تعلیمی انقلاب نے 
تعلیمی سفر میں آپ کی کتنی معاونت کی ؟
  صفحہ انگریزی سیکھئے سے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ہوا ہے اورانگریزی گفتگو بہتر ہوئی ہے ، ساتھ ہی مطالعہ کا شوق پروان چڑھا ہے۔ کور اسٹوری میں بتائی گئی ٹپس امتحان کے دوران کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ اسی طرح کالم’’بیہائینڈ ایبریویئشن‘‘ مسابقتی امتحانات میں معاونت کرتا ہے۔ 
اپنی تعلیمی زندگی کا کوئی یادگار واقعہ بتائیے؟
 ایک سہیلی سے کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے تعلیمی انقلاب میں شائع شدہ میری تحریروں کو کاٹ کر اپنے پاس رکھا ہے۔ مجھے یہ سن کر کافی خوشی ہوئی۔ علاوہ ازیں، مَیں نے اپنے پاس موجود تعلیمی انقلاب کے چند شمارے اسے مطالعہ کیلئے بھی دیئے جنہیں پاکر وہ کافی خوش ہوگئی۔ اسکول میں ذہنی قلابازیاں حل کرنے کیلئے ہم سہیلیوں میں کافی تکرار ہوتی تھی۔
بطور اخبار تعلیمی انقلاب نے 
آپ میں کون سی خوبیاں پیدا کی ہیں؟
 مجھے اپنے خیالات کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کا سلیقہ آیا ہے۔ میری شخصیت سازی میں اس اخبار نے اہم کردار ادا کیا ہےاور میری سوچ کو وسعت عطا کی ہے۔ فیصلہ سازی کی قوت پیدا ہوئی ہے۔ مسئلے کا منفرد حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ تنقیدی اور تخلیقی سوچ پیدا ہوئی ہیں۔ وقت کی پابندی اور ہر کام میں منظم ہونے کی اچھی عادتیں پروان چڑھی ہیں۔ 
آپ کی پسندیدہ کتاب اور 
کہانی جو دیگر طلبہ کو بھی پڑھنی چاہئے ؟
 داستان الف لیلیٰ میری پسندیدہ کتاب ہے جبکہ تعلیمی انقلاب میں شائع شدہ کہانی ’’شرط‘‘ (مصنف: انتون چیخوف) ہر طالب علم کو پڑھنی چاہئے۔ 
تعلیمی انقلاب سے انگریزی کس طرح بہتر ہوئی ؟
 تعلیمی سے انگریزی مطالعہ میں بہتری آئی ہے۔ گرامر ورک شیٹ سے انگریزی گرامر بہتر ہوا ہے۔ اَن اسکریمبل نےذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا ہے۔
تعلیمی انقلاب حالیہ تقاضوں کو کس طرح پورا کر ر ہا ہے ؟
 وقت کے لحاظ سے اس اخبار کے مشمولات میں تبدیلی کی جاتی رہی ہے۔ کلاسیک کہانیوں کی اردو تلخیص سے دیگر ادب کی معلومات فراہم ہورہی ہے ۔ علاوہ ازیں، جدید تقاضوں کے لحاظ سے طلبہ کو اسمارٹ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ 
مستقبل میں کیا بننا چاہتی ہیں؟ 
 مَیں ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہوں۔ اس شعبے میں کریئر کے بہتر مواقع ہیں۔ اچھی ڈاکٹر بننے کیلئے اپنی انگریزی پر خاص توجہ دے رہی ہوں۔ 
آپ کا پڑھائی کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ 
 کالم ’’طلبہ سےباتیں‘‘ سے استفادہ کرتی ہوں۔ اسمارٹ اسٹڈی کو ترجیح دیتی ہوں اور مشکل کانسپٹ کو سمجھنے کیلئے تعلیمی ویڈیوز اور ایپس کا سہارا لیتی ہوں۔ 
زندگی میں کریئر کتنی اہمیت رکھتا ہے ؟
 کریئر کے درست انتخاب سےزندگی میں آگے بڑھنے کی صحیح راہ ملتی ہےاور شخصیت میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ کریئر کے متعلق فیصلہ ہائی اسکول میں آنے کے بعد ہی کرلینا چاہئے۔ 
تعلیمی پڑھنے اور نہ پڑھنے والے طلبہ کیلئے پیغام؟
 تعلیمی پڑھنے والے طلبہ اس میں شائع ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اس میں بتائی گئی اسٹڈی ٹپس کو اپنائیں۔ جنرل نالج کو ذہن میں محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔تعلیمی نہ پڑھنے والے طلبہ اس کے کسی ایک کالم سے مطالعہ کی شروعات کریں۔ 
اپنے تعلیمی ساتھیوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گی ؟
 ہدف طے کرلیں اور اسے پانے کی کوشش کریں۔ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی فکر کریں۔ ہر کام کو چیلنج سمجھ کر قبول کریں اور حوصلہ کبھی پست ہونے نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK