Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرفراز احمد کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: March 15, 2026, 7:38 PM IST | Karachi

پاکستان کرکٹ کو عالمی نقشے پر نئے وقار سے روشناس کرانے والے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔

Sarfaraz Ahmed.Photo:INN
سرفرازاحمد۔ تصویر:آئی این این

 پاکستان کرکٹ کو عالمی نقشے پر نئے وقار سے روشناس کرانے والے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی کے گلی کوچوں سے نکل کر لارڈز کے میدان میں چیمپئن  ٹرافی اٹھانے تک کا سفر اب اپنے اختتام کو پہنچا،سرفراز احمد نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کا جھنڈا بلند رکھا۔سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے ۵۴؍ ٹیسٹ، ۱۱۷؍ ون ڈے انٹرنیشنل اور ۶۱؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر۶۱۶۴؍ رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے ۳۱۵؍ کیچز اور ۵۶؍ اسٹمپنگز کیں۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ہے ’آسکر‘ کا اصل نام؟ فاتحین ٹرافی فروخت نہیں کر سکتے

سرفراز احمد نے پاکستان کی ۱۰۰؍ انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ انہی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی ۲۰۱۷ء جیتی تھی۔ سرفراز احمد نے پاکستان کی ۱۰۰؍ انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ سرفراز احمد پاکستان کی تاریخ کے وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے دو بڑے ٹائٹلز پاکستان کی جھولی میں ڈالے۔ ۲۰۰۶ء میں انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں  ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔۲۰۱۷ء میں آئی سی سی  چمپئن  ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن بنے۔ان کی قیادت میں پاکستان ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں طویل عرصے تک نمبر ون پوزیشن پر براجمان رہا، جس پر حکومتِ پاکستان نے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔

یہ بھی پڑھئے:میدویدیف نے الکاراز کو ہرا دیا: فائنل میں سنر سے ٹکراؤ

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سرفراز احمد جذباتی نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا۔ میں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور ٹیم کو متحد رکھنے کی کوشش کی۔ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے ابھرتے دیکھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں اپنے والدین، اہل خانہ، کوچز اور خاص کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK