Inquilab Logo

ہر سال ۲۴؍ جنوری کو’’لڑکیوں کا قومی دن‘‘ منایا جاتا ہے

Updated: January 24, 2020, 12:38 PM IST | Mumbai

ہندوستان میں ہر سال ۲۴؍ جنوری کو لڑکیوں کا قومی دن یعنی نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا جاتا ہے۔ تاہم، لڑکیوں کا عالمی دن ہر سال ۱۱؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ آج بھی دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں لڑکیوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے۔

علامتی تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی
علامتی تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان میں ہر سال ۲۴؍ جنوری کو لڑکیوں کا قومی دن یعنی نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا جاتا ہے۔ تاہم، لڑکیوں کا عالمی دن ہر سال ۱۱؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ آج بھی دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں لڑکیوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے، خاص طور پر مغرب ایشیائی اور افریقی ممالک میں ۔ یہاں لڑکیوں کو مختلف مسائل جیسے تعلیم، تغذیہ، قانونی چارہ جوئی، طبی امداد، عزت وآبرو، کم سنی میں شادی، وغیرہ کا سامنا ہے۔ اس دن کی تقاریب کا آغاز وزارت برائے خواتین و اطفال کی جانب سے ۲۰۰۸ء سے شروع ہوا۔ اس مہم کے ذریعے ہندوستانی حکومت معاشرے میں خواتین کے ساتھ عدم مساوات کے مختلف پہلوؤں کو منظرعام پر لارہی ہے۔ اس دن کو منانے کے کئی مقاصد،جیسے لڑکیوں کے قومی کردار کو اہمیت دینا ، عدم مساوات ختم کرنا، خواتین میں انسانی حقوق کا تحفظ، جنسی تناسب کا تحفظ، ملک میں لڑکیوں کے حقوق اور قبل از پیدائش جنس کے تعین پر قانونی روک نافذ ہیں ۔ علاوہ ازیں ، ملک میں کم سنی کی شادی قابل سزا جرم ہے، ۱۴؍ سال تک تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمتوں ، پارلیمانی اور مقامی نشستوں پر ایک تہائی تحفظ خواتین کیلئے ہے۔اس دن ملک کے اسکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے یہ پیغام عام کیا جاتا ہے کہ ہر لڑکی اہم اور خاص ہے اور ہمارا ادارہ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK