EPAPER
Updated: August 14, 2026, 10:46 AM IST | Islamabad
پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا ماحول رہا، اسلام آباد میں نصف شب شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ شہریوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور آبی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کے ۸۰؍ ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا ماحول رہا، اسلام آباد میں نصف شب شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ شہریوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور آبی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
🇵🇰Pakistan marks its 79th Independence Day with patriotic zeal & fervour
— ⚡️🌎 World News 🌐⚡️ (@ferozwala) August 14, 2026
📌President, PM Shehbaz & Field Marshal Munir jointly inaugurate Yadgar-e-Fatah monument in Islamabad@geonews_english #Pakistan https://t.co/LW02uZQbyY
▪️Special prayers will be offered for peace and… pic.twitter.com/ZUfFvGUTIa
۱۴؍ اگست یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت میں نصف شب آتش بازی کی گئی، جبکہ ملک بھر میں پرجوش ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور قومی پرچم لہراتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔ خواتین اور بچے بھی رات گئے ہونے والی تقریبات میں شریک ہوئے، جبکہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر سبز و سفید لباس پہنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اسلام آباد میں اہم شاہراہوں پر لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا اور آتش بازی سے رات کا آسمان روشن ہوگیا۔
In Islamabad, the hoisting of the national flag and the echo of the national anthem at Yadgar-e-Fateh made the dignified moments of Independence Day truly memorable.
— Muhammad Usama (@Mohamma68442978) August 13, 2026
The President of Pakistan, the Prime Minister, and the Chief of Defence Forces, Field Marshal Syed Asim… pic.twitter.com/nB8tBdoASQ
واضح ہو کہ پاکستان ۱۴؍ اگست ۱۹۴۷ء کو برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خاتمے اور برصغیر کی تقسیم کے بعد ایک آزاد ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔ اس سال کی تقریبات میں اسلام آباد میں ’’یادگارِ فتح‘‘ کا افتتاح بھی شامل تھا، جسے گزشتہ سال بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگ کے حوالے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام اسے ’’معرکۂ حق‘‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔
🚨 Pakistan PM Shehbaz Sharif on Thursday declared that “every single drop of Pakistan’s water is our red line,” warning that India would face a “direct response” if it does not change course.
— Public News X (@PublicNewsX) August 14, 2026
The remarks came during the inauguration of the Yadgar-e-Fatah monument in Islamabad… pic.twitter.com/hk7vL9Rq6H
شریف کی ہندوستان کو تنبیہ
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا، ’’پاکستان جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’پاکستان کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘ ان کا حوالہ مئی ۲۰۲۵ء میں ہندوستان کے ساتھ ہونے والی چار روزہ لڑائی کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ یہ لڑائی اس واقعے کے بعد شروع ہوئی تھی جب ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے ۲۶؍ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ ہندوستان نے اس حملے کا الزام پاکستان کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں پر عائد کیا تھا، جبکہ اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ اسلام آباد نے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم نئی دہلی نے یہ تجویز مسترد کردی اور پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے شروع کیے۔ دونوں جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کے درمیان میزائل، ڈرون اور دیگر حملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے ذریعے لڑائی روکی گئی۔ اس دوران پاکستان نے متعدد ہندوستانی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ شہباز شریف نے جنگ کے بعد ہندوستان کی جانب سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدہ معطل کیے جانے پر بھی تنقید کی۔ یہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والا کئی دہائیوں پرانا معاہدہ ہے، جو دریائے سندھ کے نظام کے پانی کی تقسیم سے متعلق ہے۔ شہباز شریف نے کہا، ’’پانی کا ہر قطرہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان کی آبی رسد کو خطرے میں ڈالا تو پاکستان اس کا جواب دے گا۔