Inquilab Logo

مستقبل میں سینماٹوگرافر کی مانگ میں اضافہ ممکن

Updated: December 01, 2023, 4:39 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سینماٹوگرافرجسےڈائریکٹر آف فوٹو گرافی (DP) بھی کہا جاتا ہے،کے ذمہکسی فلم، ٹی وی سیریز، میوزک ویڈیو، یا فلمائے گئے دیگر لائیو ایکشن پروڈکشن کی تصویر کشی اور ریکارڈنگ کرنا ہوتا ہے۔

Cinematographer evaluates camera angles, lighting, framing, color and filters etc. Photo: INN
سنیماٹوگرافرکیمرے کے اینگلز، لائٹنگ، فریمنگ، رنگ اور فلٹرز وغیرہ کا جائزہ لیتا ہے۔ تصویر : آئی این این

سینماٹوگرافرجسےڈائریکٹر آف فوٹو گرافی (DP) بھی کہا جاتا ہے،کے ذمہکسی فلم، ٹی وی سیریز، میوزک ویڈیو، یا فلمائے گئے دیگر لائیو ایکشن پروڈکشن کی تصویر کشی اور ریکارڈنگ کرنا ہوتا ہے۔ وہ کیمرے کے زاویئے، لائٹنگ، فریمنگ، رنگ اور فلٹرز سمیت تمام آن اسکرین عناصر کو کیسے عکس بند کرنا ہے ، ان تمام امور کا جائزہ لیتا ہے۔
سینما ٹو گرافر کا مستقبل
سنیماٹوگرافی ایک ابھرتا ہوا پیشہ ہے جس کا دائرہ لامحدود ہے۔ سنیما ٹوگرافی کے بڑھتے ہوئے پیشے میں کام کے بہت سے اختیارات مل سکتے ہیںاور یہ کہنا درست ہے کہ سینماٹو گرا فرز کی مانگ وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور مستقبل میں بھی اس میں اضافہ ممکن ہے۔ کیونکہیہ ہندوستان کی ترقی پذیر صنعتوں میں سے ایک ہے۔
سینما ٹو گرافر کیسے بنیں؟
بارہویںکسی بھی اسٹریم سے کم از کم ۵۰؍ تا ۶۰؍ فیصد سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں بعد دو سالہ ڈپلوما کورسیز میں ڈپلوما ان سینما ٹوگرافی،ڈپلوما ان اینی میشن،ڈپلوما ان ڈجیٹل فلم اینڈ ویڈیو،ڈپلوما ان ڈجیٹل فلم میکنگ وغیرہ کیا جاسکتا ہے۔
بیچلر کورسیز میں۳؍ تا ۴؍ سالہ بیچلرز ان سینما ٹوگرافی، بی اے ان فلم اینڈ میڈیا پروڈکشن اور بیچلر ان فلم پروڈکشن کیا جاسکتا ہے۔
اس شعبے میں مزید معلومات کیلئے ماسٹرز پروگراموں میں دو سالہ ماسٹرز ان فلم اینڈ ٹیلی ویژن، ایم اے ان فلم میکنگ اور ایم اے ان سینماٹوگرافی بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII)، پونے
ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ، کولکاتا، مغربی بنگال
سی آر اے ایف ٹی فلم اسکول، دہلی
سینما ٹو گرافر کی تنخواہ
سینما ٹو گرافر کی سالانہ اوسط تنخواہ ۴؍ لاکھ سے ۸؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK