Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلندی پر اڑنے والے پرندے یا جہاز کا سایہ دکھائی نہیں دیتا، کیوں؟

Updated: August 18, 2023, 4:56 PM IST | Mumbai

چلتے پھرتے بہت سی چیزیں ہمارے مشاہدے میں رہتی ہیں۔ان میں سے کچھ چیزوں کو دیکھ کر ہم نظر انداز کردیتے ہیں۔

Whether or not the shadow of a bird or an airplane is visible depends on the distance between the sun and the surface of the earth.Photo. INN
پرندے یا ہوائی جہاز کے سایے کا نظر آنا یا نہ آنا سورج اور سطح زمین کے فاصلے پر منحصرہے۔ تصویر:آئی این این

چلتے پھرتے بہت سی چیزیں ہمارے مشاہدے میں رہتی ہیں۔ان میں سے کچھ چیزوں کو دیکھ کر ہم نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ کچھ چیزیں ہمیں خود غور و فکر  پر مجبور کردیتی ہیں ۔ہر جسم اپنے حجم کے علاوہ اپنا سایہ بھی رکھتی ہے ۔لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اونچائی پر اڑنے والے پرندے یا ہوائی جہاز کا سایہ زمین پر کیوں نہیں پڑتا؟
کسی بھی چیز کا سایہ کب بنتا ہے؟
 سایہ کسی جسم سے روشنی کے گزرنے سے بنتا ہے۔جس چیز میں سے روشنی بآسانی گزر جاتی ہے اسے شفاف شے کہتے ہیں اور جس چیز میں سے روشنی گزر نہیں پاتی اسے غیر شفاف شے کہتے ہیں ۔جب ایک غیر شفاف شے روشنی کے راستے میں حائل ہوتی ہے تو شے کی دوسری طرف اس کا سایہ بنتا ہے۔
 بلندی پر اڑنے والےپرندوں کا سایہ
 جب پرندہ آسمان میں بلندی پر اڑتا ہے تو اس کے جسم اور سطح زمین کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے پرندے کے جسم میں روشنی کی رکاوٹ ہونے کے باوجود زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا سایہ نہیں بنا سکتا یعنی بلندی پر اڑنے والے پرندے کے سائے کا سب سے گہرا حصہ، جسے امبر ا (Umbra) کہتے ہیں، زمین تک نہیں پہنچتا اس لئے ہمیں اس کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
 دوسری اہم وجہ مع مثال
  ایک پنسل کو موم بتی کے سامنے رکھیں۔ آپ دیوار پر سایہ دیکھ سکتے ہیں ۔ اب پنسل کو روشنی کے منبع (کینڈل) کی طرف بڑھائیں اور دیکھیں کہ سائے کا کیا ہوتا ہے؟ یہ دیوار پر زیادہ پھیل جائے گا اور پہلے سے زیادہ تحلیل ہو جائے گا۔اب پنسل کو دیوار کے قریب منتقل کریںاب آپ دیکھیں گے کہ ایک گھنا سایہ، جو زیادہ نظر آتا ہے۔اب اس چیز کے گرد ایک سے زیادہ موم بتی روشن کریں اور دیکھیں کہ کیا اب آپ کو دیوار پر سایہ نظر آئے گا ؟ نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اردگرد روشنی کے بہت سے ذرائع ہوں تو کوئی سایہ نہیں بنتا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ بعض دفعہ سطح زمین سے قریب بھی اڑنے والے پرندے کا سایہ کثرت روشنی کی وجہ سے نظر نہیں آتا ۔
ایک خاص فاصلے پر سایہ غائب ہوجاتا ہے
 اوپر بتائے گئے اصول کے مطابق چونکہ سورج زمین سے کافی فاصلے پر ہے اور زمین کی سطح بھی دور ہوتی ہے اس لئے ایک خاص فاصلے پر پرندوں اور ہوائی جہاز کا سایہ غائب ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK