Inquilab Logo

آڈیو ویژول ہیریٹج کا عالمی دن ۲۷؍ اکتوبر کو مناتے ہیں

Updated: October 30, 2020, 8:20 PM IST | Mumbai

آڈیو ویژول ہیریٹج کا عالمی دن ’’ورلڈ ڈے فار آڈیو ویژول ہیریٹج) ہر سال ۲۷؍ اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آڈیو ویژول ہیریٹج کا عالمی دن ’’ورلڈ ڈے فار آڈیو ویژول ہیریٹج) ہر سال ۲۷؍ اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کی تجویز یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم) نے ۲۰۰۵ء میں ریکارڈ شدہ صوتی اور آڈیو ویژول دستاویزات (فلموں ، آواز اور ویڈیو ریکارڈنگز ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگراموں ) کی اہمیت اور تحفظ سے آگاہی کیلئے پیش کی تھی۔ اس دن کئی ممالک میں تقریبات کا انعقاد قومی اور علاقائی ساؤنڈس اور فلم آرکائیوز، براڈکاسٹروں ، عجائب گھروں اور لائبریریوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اس دن کے مقاصد یہ ہیں : آڈیو اور ویژول کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا؛ورثے کے مخصوص مقامی، قومی یا بین الاقوامی پہلوؤں کو منانے کے مواقع فراہم کرنا؛ محفوظ شدہ دستاویزات تک کی رسائی کے تعلق سے شعور اجاگر کرنا؛ ورثہ کے مسائل کی طرف میڈیا کی توجہ مبذول کرنا؛ آڈیوویژول ورثہ کی ثقافتی حیثیت میں اضافہ اور ان خطوں میں آڈیو ویژول کی اہمیت سے شعور اجاگر کرنا جہاں انہیں سب سے زیادہ خطرات ہیں ، جیسے ترقی پذیر ممالک میں ۔ ہر سال یہ دن ایک تھیم کے تحت منایا جاتا ہے۔ امسال کا تھیم ’’یور ونڈو ٹو دی ورلڈ‘‘ تھا۔ کورونا وائرس (کووڈ۔۱۹) کی عالمی وبا کے سبب اس سال یہ دن زوم کانفرس کے ذریعے منایا گیا تھا جس میں دنیا کے کئی ممالک کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK