Inquilab Logo

عالمی یوم بحر ہر سال ۸؍ جون کو مناتے ہیں

Updated: June 12, 2020, 7:10 PM IST | Mumbai

عالمی یوم بحر یعنی سمندروں کا عالمی دن دنیا بھر میں ۸؍ جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم بحر یعنی سمندروں کا عالمی دن دنیا بھر میں ۸؍ جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا ۴۰؍ فیصد حصہ سمندروں اور ساحلوں کے ساتھ جڑے ایک سو کلو میٹر تک کے علاقوں میں آباد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر ہماری زمین کا دل اور پھیپھڑے ہیں ، یہ زمین پر استعمال ہونے والا ۴۰؍ فیصد تازہ پانی اور ۷۵؍ فیصد آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم آسانی سے سانس لیتے ہیں ۔ اس مناسبت سے سمندروں کا ماحول انسان اور اس کی بقا کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سمندری آلودگی نہ صرف ساحلوں پر آباد انسانوں بلکہ سمندر میں موجود نباتات اور سمندری حیات کیلئے سنگین ہے۔ اس دن دنیا بھر کے ممالک میں مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے لوگوں کو سمندروں کو صاف رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ یہ دن پہلی مرتبہ ۱۹۹۲ء میں منایا گیا تھا۔ ۲۰۰۹ء سے ہر سال اسے ایک تھیم دیا جانے لگا۔ پہلا تھیم ’’آر اوشن، آر رسپانسیبیلیٹی‘‘ تھا۔ گزشتہ سال اس کا تھیم ’’جینڈر اینڈ اوشنس‘‘ تھا۔ اس سال اس دن کا تھیم ’’انوویشن فار سسٹین ایبل اوشن‘‘ تھا۔اہم بات یہ ہے کہ اس دن کے تعلق سے سب سے زیادہ نوجوان وابستہ ہیں جو ۸؍ جون کو اپنے اپنے علاقوں کے ساحلوں پر جاتے ہیں ، انہیں صاف کرتے ہیں اور وہاں آباد افراد کو ساحلوں پر کچرا نہ پھیلانے کا پیغام دیتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK