Inquilab Logo

آج دنیا بھر میں ’’عالمی یوم چہل قدمی‘‘ منایا جارہا ہے

Updated: June 19, 2020, 4:32 PM IST | Mumbai

ہر سال ۱۹؍ جون کو دنیا بھر میں عالمی یوم چہل قدمی ’’ورلڈ سونٹرنگ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ اسے یوم خرام بھی کہا جاسکتا ہے۔

For Representation Purpose Only
علامتی تصویر۔

ہر سال ۱۹؍ جون کو دنیا بھر میں عالمی یوم چہل قدمی ’’ورلڈ سونٹرنگ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ اسے یوم خرام بھی کہا جاسکتا ہے۔ آج کی دوڑتی بھاگتی زندگی میں انسان اپنا خیال نہیں رکھ پارہا ہے، ایسے میں اسے یہ بتانا اہم ہوگیا ہے کہ زندگی میں ہر وقت دوڑنا بھاگنا ضروری نہیں ہے بلکہ کبھی کبھی آرام کرنا اور زندگی کو انجوائے کرنا بھی لازمی ہے۔ امریکی فلسفی ہنری ڈیوڈ تھورو کا کہنا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی صحت اور جینے کی چاہت کو اس وقت تک محفوظ نہیں رکھ سکتا جب تک میں دن میں کم سے کم ۴؍ گھنٹے اپنے لئے صرف نہ کرلوں ، اور یہ ۴؍ گھنٹے میں جنگل،پہاڑیوں اور کھیتوں میں گھومنے میں صرف کرتا ہوں ۔ یہ وقت صرف میرے لئے ہوتا ہے اور اس میں مَیں دنیا کی تمام مصروفیات سے بالکل آزاد ہوتا ہوں ۔‘‘ دنیا کے چند ممالک میں یہ دن ۲۸؍ اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا خیال سب سے پہلے ۱۹۷۹ء میں ڈبلیو ٹی رابے نے پیش کیا تھا۔ اس وقت جاگنگ کا کلچر تیزی سے فروغ پارہا تھا۔ رابے کا کہنا تھا کہ انسان کو ہر وقت دوڑنا یا جاگنگ نہیں کرنا چاہئے بلکہ کبھی کبھی چہل قدمی کرتےہوئے اپنے اطراف کی دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کتنی خوبصورت ہے ۔سونٹرنگ کا مطلب ہے، چہل قدمی کرنا اور اس دوران خوشی محسوس کرنا۔اس قسم کی چہل قدمی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ تمہیں کسی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا ہے، اس کا مطلب ہے کہ تمہیں بس خوشی محسوس کرتے ہوئے چہل قدمی کرنا ہے اور دنیا کو قریب سے دیکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK