Inquilab Logo

گھوسٹ فیسٹیول چین میں منایا جاتا ہے

Updated: August 27, 2021, 7:30 AM IST | Shahebaz Khan | Mumbai

گھوسٹ فیسٹیول تاؤمت اور بدھ مت کے ماننے والے چاند (چینی کیلنڈر کی مناسبت سے) کے ۷؍ ویں مہینے کے ۱۵؍ ویں دن مناتے ہیں ۔یہ تہوار چین میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

Symbolic image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

گھوسٹ فیسٹیول  تاؤمت اور بدھ مت کے ماننے والے چاند (چینی کیلنڈر کی مناسبت سے) کے ۷؍ ویں مہینے کے ۱۵؍ ویں دن مناتے ہیں ۔یہ تہوار چین میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن ۲۲؍ اگست کو منایا گیا۔ان مذاہب کے پیروکاروں کا عقیدہ یہ ہے کہ ساتویں قمری مہینے کی پہلی تاریخ کو تمام دنیاؤں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ اس مہینے میں جہنم سے روحیں اور بھوت پریت آزاد کردیئے جاتے ہیں ، اور وہ پوری کائنات میں کہیں بھی گھوم پھر سکتے ہیں ، اس لئے اسے ماہ کو ’’گھوسٹ منتھ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ، بھوتوں اور روحوں کے استقبال کیلئے تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔تاؤمت میں کہا جاتا ہے یہ ’’یین لو وانگ‘‘ (بھوتوں کا بادشاہ) کا جنم دن ہے۔ اسے منانے کا آغاز ۶ء میں ہوا تھا۔ ۲۰؍ ویں صدی کی ابتداء میں اس تہوار پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر ۱۹۷۰ء میں چین میں ہونے والی کئی اصلاحات میں اس تہورا کو دوبارہ منانے کا آغاز کیا گیا۔ اس دن لوگ اپنے گھروں اور مندروں کے باہر مختلف پکوانوں کے اسٹال اور دستر خوان لگاتے ہیں تاکہ بھوت، رات میں آکر کھانا کھا سکیں ۔ اسی طرح پادری ہوا میں کھانے کے چھوٹے چھوٹے لقمے اُچھالتے ہیں تاکہ بھوکے بھوت ہوا ہی میں ان لقموں کو اچک لیں ، اور ان کا پیٹ بھرجائے۔ لوگ اپنے گھروں کے باہر مقدس لالٹین بھی روشن کرتے ہیں تاکہ بھوتوں اور روحوں کو مکتی مل سکے اور وہ دنیا میں نہ بھٹکیں بلکہ ہمیشہ کیلئے اپنی دنیا میں لوٹ جائیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK