Inquilab Logo

ورک فرام ہوم؛ صحت مند عادات اپنایئے

Updated: November 18, 2023, 5:54 AM IST | Rizwana Momin | Mumbai

ورک فرام ہوم (گھر سے کام) میں بیشتر افراد ذہنی اور جسمانی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ تدابیر اپنا کر آپ اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) منصوبہ بندی: روزانہ کا معمول بنائیں کہ ہمیں کتنی دیر کام کرنا ہے اور کس وقت کام سے وقفہ لینا ہے۔ جسمانی ورزش کیلئے خاص وقت متعین کرنا ضروری ہے۔ 
(۲) کام کرنے کی جگہ کا انتخاب کام کرنے کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔ جہاں کام کرنے اور بیٹھنے میں کوئی دقت نہ ہو، ایسی جگہ کا انتخاب ہو۔ ایسی جگہ جہاں کسی تکلیف یا چوٹ لگنے کا خدشہ نہ ہو۔ 
(۳) باقاعدہ ورزش: روزانہ جسمانی ورزش کو اپنی منصوبہ بندی میں شامل کریں اور اس کا خاص معمول بنائیں جو یوگا اور آسان سی ’’اسٹریچ اینڈ موو‘‘ ہو۔ 
(۴) صحت بخش غذائیں : متوازن غذا کو روزانہ کا معمول بنائیں جس سے جسم کو صحیح وٹامن اور پروٹین مہیا ہو۔ جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔ مناسب مقدار میں مائع خوراک لیں اور ہائیڈریٹ رہنے کی کوشش کریں۔
(۵) گھر سے باہر کا وقت: اگر ممکن ہو تو کچھ وقت گھر سے باہرگزاریں۔ کھلی ہوا اورسورج کی روشنی سے جسم تازہ دم محسوس کرتا ہے۔ ہم دوبارہ کام کرنے کیلئے نئے طریقے سے تیار رہتے ہیں اور یہ جسم کی افزائش اور نشوونما کیلئے ضروری بھی ہے۔ 
(۶) ذہنی تناؤ: تناؤ کو کم کرنے کی تکنیک پر عمل کریں، جیسے مراقبہ کرنا، ` گہری سانس لینا جس سے کام کرنے میں کشیدگی نہ ہو اور ہم خود کو کسی بھی طرح کے کام کیلئے تیار رکھیں۔ 
(۷) سماجی میل جول: اپنے ساتھیوں ` دوستوں اور رشتہ داروں سے میل جول بنائیں رکھیں جس سے آپ تنہائی سے محفوظ رہیں اور اک صحت مند سماجی زندگی سے ملحوظ ہوں۔ 
(۸) اسکرین ٹائم: ضرورت سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچیں۔ اس سے آنکھوں پر دباؤ کم پڑے گا اور آپ اپنے کام کو بہتر اور متوازن طریقے سے کرسکیں گے۔ 
(۹) نیند اور آرام: اپنی نیند اور آرام کا خاص خیال ركھیں۔
(۱۰) خود کا خیال رکھیں : اپنے لئے وقت نکالیں۔ ایسی سرگرمیوں کا انتخاب کریں جس سے آپ کو خوشی اور سکون میسر ہو، جیسے مطالعہ کرنا یا اپنا پسندیدہ کام کرنا۔ 
(۱۱) حدود مقررکریں : گھر سے کام کرتے وقت گھر والوں کا عمل دخل زیادہ نہ ہو، اس بات کا خیال رکھیں۔ جس جگہ بیٹھ کر کام کر رہے ہیں وہاں گھر والوں کا آنا جانا کم سے کم ہو یا بالکل نہ ہو۔
(۱۲) با خبر رہیں : صحت مند تدابیر سے با خبر رہیں اور انہیں اپنی زندگی میں شامل کریں۔ اس سے آپ چاق و چوبند رہیں گے اور خوشگوار اور صحت مند ماحول کا حصہ بنیں گے۔ کام کرنے میں نیا جوش محسوس کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK