تربوز میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 11:40 AM IST | Mumbai
تربوز میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔
*تربوز میں تقریباً ۹۰؍ فیصد پانی ہوتا ہے اس لئے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔
*اس میں موجود لائکوپین اور پوٹاشیم دل کو مضبوط بناتے ہیں اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
*شدید گرمی میں تربوز کھانے سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے اور لو لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
*تربوز میں پانی اور فائبر موجود ہوتے ہیں جو نظامِ ہضم کو بہتر بناتے ہیں۔
*وٹامن اےاور وٹامن سی جلد کو تروتازہ اور صحتمند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
*کم کیلوریز اور زیادہ پانی کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے والی غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دھنیا یادداشت بڑھانے اور ذہنی سکون میں معاون
*تربوز میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔
*ورزش کے بعد تربوز کا رس پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
*اس کا وٹامن اے بینائی بہتر کرتا ہے۔
*زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے یہ جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
*اس میں موجود لائکوپین کینسر کے بعض اقسام کے خطرے کو کم کرنے میں مدد د یتا ہے۔
*مناسب مقدار میں تربوز کا استعمال پانی کی کمی، سینے کی جلن اور تھکن میں کمی لاسکتا ہے۔