Inquilab Logo

ویب پروگرامر، فُل اسٹیک ڈیولپر بن سکتا ہے

Updated: March 30, 2024, 3:22 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

فُل اسٹیک ڈیولپر ایک ویب پروگرامر ہوتا ہے جو ویب سائٹس اور ویب اپلی کیشنز بناتا ہے۔ یہ بیک اینڈ اور فرنٹ اینڈ ویب ڈیولپمنٹ دونوں پر توجہ مرکوز کرتاہے۔فل اسٹیک ڈیولپر پروگرامنگ ٹولز اور لینگویج میں مہارت رکھتا ہے۔

A full-stack developer builds websites and web applications. Photo: INN
فل اسٹیک ڈیولپر ویب سائٹس اور ویب اپلی کیشنز بناتا ہے۔ تصویر : آئی این این

فُل اسٹیک ڈیولپر ایک ویب پروگرامر ہوتا ہے جو ویب سائٹس اور ویب اپلی کیشنز بناتا ہے۔ یہ بیک اینڈ اور فرنٹ اینڈ ویب ڈیولپمنٹ دونوں پر توجہ مرکوز کرتاہے۔فل اسٹیک ڈیولپر پروگرامنگ ٹولز اور لینگویج میں مہارت رکھتا ہے۔
فل اسٹیک ڈیولپر کا مستقبل
 ایک سروے کے مطابق، فل اسٹیک ڈیولپمنٹ کی ملازمتیں ۲۰۲۴ء تک ایک لاکھ ۳۵؍ ہزار سے بڑھ کر ۸؍ لاکھ۵۳؍ ہزار تک پہنچ جائیں گی جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ فل اسٹیک  ڈیولپرکا مستقبل روشن اور امید افزا ہے۔ جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجیز ابھرتی رہیں گی اور ڈجیٹل لینڈ اسکیپ تیار ہو رہی ہے، با صلاحیت فل اسٹیک ڈیولپر کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ویب اور موبائل اپلی کیشنز کی مانگ میں مسلسل اضافہ بھی فل اسٹیکڈیولپر کی مقبولیت کا سبب ہے۔ اس شعبے میں چیلنجوں کے ساتھ مواقع آتے ہیں جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کو متنوع بنا سکتے ہیں اور ٹیک انڈسٹری میں مختلف بہترین ملازمتوں کا تلاش کر سکتے ہیں۔ 
فل اسٹیک ڈیولپر کیسے بنیں؟
بارہویں(سائنس) کامیاب ہونا ضروری ہے۔میتھس مضمون ہونا لازمی ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس ،بی ایس سی آئی ٹی،بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشن، فٹ ویئر انجینئرنگ اوربی ایس سی اِن آرٹی فیشل انٹیلی جنس اینڈ ڈیٹا ا ینا لیٹکس یا اس سے متعلقہ فیلڈ میں بیچلر ڈگری کئے جاسکتے ہیں۔
 کئی تعلیمی اداروں کے ذریعہ منعقدہ سرٹیفکیٹ کورس بھی کیا جاسکتاہے۔
معروف تعلیمی ادارے
اے پی شاہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، تھانے lاگنیل پولی ٹیکنک، نوی ممبئی
اجینکیا ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی، پونے
اتھروا کالج آف انجینئرنگ، ملاڈ
فل اسٹیک ڈیولپر کی تنخواہ
فل اسٹیک ڈیولپر کی اوسط سالانہ تنخواہ ۴؍ لاکھ روپے سے ۱۰؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK