Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایسی مشین بنانا چاہیں گے جو خود سوچ سکے؟

Updated: April 25, 2026, 6:18 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اس کورس کا نام ہے بی ٹیک اِن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس(B.Tech in Artificial Intelligence) (اے آئی، مصنوعی ذہانت)۔ یہ کورس ملک کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

نام
اس کورس کا نام ہے بی ٹیک اِن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی، مصنوعی ذہانت)۔ یہ کورس ملک کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے۔ طلبہ کا ہدف آئی آئی ٹی میں داخلہ ہونا چاہئے۔ 
تعارف
یہ ۴؍ سالہ انجینئرنگ ڈگری ہے جس میں آپ ایسی مشینز اور سسٹمز بنانا سیکھتے ہیں جو خود سوچ سکیں، سیکھ سکیں اور فیصلے کر سکیں، جیسے چیٹ بوٹس(جیمینائی، گروک، وغیرہ) ریکمینڈیشن سسٹمز وغیرہ)۔ 
اہلیت
۱۲؍ ویں جماعت میں فزکس، کیمسٹری، اور ریاضی لازمی۔ ایم ایچ ٹی سی ای ٹی یا جے ای ای یا یونیورسٹی انٹرنس امتحان میں شرکت۔ ریاضی اور لاجک کی اچھی سمجھ اہم۔ نمبروں میں دلچسپی ضروری۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت

لرننگ
پروگرامنگ، خاص طور پر پائتھون اور سی پلس پلس۔ مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ۔ نیورل نیٹ ورکس، این ایل پی، کمپیوٹر ویژن۔ اے آئی ماڈلز بنانا اور ان کا استعمال۔ لینئر الجبرااور شماریات۔ 
مواقع
اے آئی انجینئر، ایم ایل انجینئر، روبوٹکس انجینئر بن سکتے ہیں۔ آئی ٹی، فنانس، ہیلتھ کیئر اور اسٹارٹ اپس میں زبردست مانگ۔ بیرونِ ملک مواقع اور ریسرچ کے راستے بھی کھلتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK