Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت

Updated: April 25, 2026, 6:17 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

’’بی ٹیک اِن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس ‘‘کے مقابلے میں بی ایس سی میں داخلہ لینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی، بی ٹیک میں پیچیدہ کانسپٹ ہیں جبکہ بی ایس سی میں اے آئی کانسپٹ اس سے آسان ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

نام
اس کورس کا نام ہے بی ایس سی اِن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی، مصنوعی ذہانت)۔ یہ کورس ملک کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے۔ اس میں داخلہ انٹرنس امتحان کی بنیاد پر ملتا ہے۔ 
تعارف
یہ ۳؍ سالہ ڈگری ہے جو اے آئی کو آسان اور عملی طریقے سے سکھاتی ہے۔ یہ بی ٹیک کے مقابلے میں تھوڑی کم مشکل ہے۔ یہ تھیوری پر مبنی ہے مگر زیادہ توجہ پریکٹیکل لرننگ پر دیجاتی ہے۔ 
اہلیت
۱۲؍ ویں جماعت میں اگر ریاضی مضمون ہو تو زیادہ بہتر ہے لیکن ہر کالج میں یہ لازمی نہیں ہے۔ بیشتر کالج میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملتا ہے۔ ان طلبہ کیلئے بہتر ہے جو انجینئرنگ نہیں کرنا چاہتے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھٹیوں کو بامعنی بنائیں، یہ سرگرمیاں آپ کی صلاحیتیں نکھاریں گی

لرننگ
اے آئی اور مشین لرننگ کی بنیادی سمجھ۔ پائتھون پروگرامنگ۔ ڈیٹا ہینڈلنگ اور بیسک اینالٹکس۔ این ایل پی اور کمپیوٹر ویژن کا تعارف۔ صنعتی مانگ کی مناسبت سے چھوٹے پیمانے پرپریکٹیکل پروجیکٹ۔ 
مواقع
آپ اے آئی اینالسٹ، جونیئر ڈیٹا سائنٹسٹ، یا اے آئی ڈیولپر بن سکتے ہیں۔ اے آئی کے شعبے میں انٹری لیول جاب مل سکتی ہیں۔ ایم ایس سی/ ایم سی اے میں سرٹیفکیٹ کورس کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK